کراچی، اسٹیل ٹاؤن میں سپر اسٹور کے عملے اور گاہکوں سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فونز لو ٹ لیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
کراچی:
کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر، اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید فیز ٹو میں واقع ایک سپر اسٹور میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے واردات کرتے ہوئے عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں ڈاکوؤں کی واضح شناخت ممکن ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین ڈاکو شلوار قمیض میں ملبوس تھے جن میں سے ایک موٹر سائیکل پر باہر ہی موجود رہا جبکہ دو ساتھی اسلحے کے زور پر سپر اسٹور میں داخل ہوئے۔
ان کے چہروں پر ماسک اور سروں پر پی کیپ تھی مگر ایک ڈاکو کا چہرہ کیمرے میں واضح طور پر ریکارڈ ہو گیا۔
ڈاکوؤں نے اندر موجود عملے اور خریداروں کو یرغمال بنا کر موبائل فونز اور کیش کاؤنٹر سے بھاری مالیت کی رقم لوٹی اور چند ہی منٹوں میں فرار ہو گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خواتین کو لوٹنے والوں سے سچل پولیس کا مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ واقعے کے وقت بھی ملزمان ایک فیملی کی خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔ سچل پولیس کے مطابق ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔