Jasarat News:
2025-12-13@19:04:48 GMT

جرمنی میں برڈ فلو کے باعث لاکھوں پولٹری جانور تلف 

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251028-06-7

 

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں برڈ فلو کی خطرناک لہر کے دوران بیماری کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لیے لاکھوں جانوروں کو تلف کردیا گیا۔ نوہارڈن برگ کے فارم میں80ہزاربطخیں تلف کردی گئیں اورحکام نے متاثرہ علاقے میں پولٹری کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ جرمنی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کے بعد 30 سے زائد پولٹری فارموں کو اپنے پرندے تلف کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ابتدائی سروے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تقریباً 4لاکھ مرغیاں، بطخیں، ہنس اور دیگر پرندے تلف کر دیے گئے ہیں تاکہ بیماری آگے نہ پھیل سکے۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-01-3

 

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی شیخ لنڈک پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کردیا جس میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریجنل پولیس آفیسر کاشف نواز نے کہا کہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں نے جمعرات کی رات دیر

گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹے تک جاری رہا، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ مسلح قبائلی اور امن کمیٹی کے ارکان نے بھی پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو جام : سینٹرل ویٹرنری ریسر چ لیبارٹری میں موجو د جانور ۔دوسری تصویر میں منگوائے گئے نمک کا لیٹر
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی
  • شمالی کوریا نے بحیرہ زرد پر راکٹ داغے‘ جنوبی کوریاکا الزام
  • سعودی عرب: مقابلہ حفظ و تلاوت کے لیے 70 لاکھ ریال کے انعامات
  • لندن کے بعد پی ایس ایل روڈ شو کل نیویارک میں سجے گا
  • خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت
  • سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا
  • مراکش میں خوفناک حادثہ‘2رہائشی عمارتیں گرگئیں‘ 19 افراد جاں بحق
  • نیویارک : مین ہٹن میں آتشزدگی سے 3 افراد زخمی
  • پولینڈ کا ڈرون ٹیکنالوجی کے بدلے یوکرین کو طیارے دینے کا اعلان