انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی کالز ٹیپ کر کے جاسوسی کی جا رہی ہے جبکہ چین کی تیارکردہ فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا کی کو بھی سنسر کیا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے’’ روئٹرز‘‘ کے مطابق تنظیم نے اس صورتحال کو چین کے باہر ریاستی نگرانی کے طریقہ کاروں میں سب سے جامع مثال قرار دیا ہے۔
ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے مانیٹرنگ نیٹ ورک کو چینی اور مغربی ساختہ ٹیکنالوجیز سے تیار کیا گیا ہے اور اسی کے ذریعے اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
بیان کے مطابق اس صورت حال کے باعث ملک میں پہلے سے ہی محدود سیاسی اور میڈیا کی آزادیوں میں حالیہ برسوں کے دوران مزید سختی آئی ہے، خصوصاً ملک کے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے علیحدگی کے بعد اور ان کی پارٹی کے ہزاروں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
بیان کے مطابق ’پاکستان کے خفیہ ادارے لافل انٹرسیپٹ مینیجمنٹ سسٹم (لمز) کے ذریعے بیک وقت 40 لاکھ شہریوں کے موبائل فونز کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔
اس طرح ایمنسٹی کی جانب سے فائر وال کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’اس کو ڈبلیو ایم ایس ٹو پوائنٹ زیرو کہا جاتا ہے، یہ انٹرنیٹ کی ٹریفک پر نظر رکھتی ہے اور بیک وقت 20 لاکھ سیشنز کو جام کر سکتی ہے۔
ایمنسٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں مانیٹرنگ سسٹم مل کر کام کرتے ہیں، ایک ایجنسیوں کو کالز اور ٹیکسٹس ٹیپ کر کے دیتا ہے جبکہ دوسرا ملک میں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کو سست یا بلاک کرتا ہے۔
تنظیم کے ٹیکنالوجسٹ جورے وین برج نے روئٹرز کو بتایا کہ نگرانی کی زد میں آنے والے فونز کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ چاروں بڑے موبائل آپریٹرز کو لمز سے منسلک ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر نگرانی منفی اثر پیدا کرتی ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں کے آن لائن اور آف لائن دونوں لحاظ سے حقوق متاثر ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام ریگولیٹر کی جانب سے فون کمپنیوں کو لمز سسٹم انسٹال کرنے کا حکم دیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
عدالت میں ملک کے وزارت دفاع اور خفیہ اداروں نے فون کی ٹیپس سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کی صلاحیت نہیں رکھتے تاہم سوال جواب میں ٹیلی کام کی نگرانی کرنے والے ادارے نے تسلیم کیا کہ اس کی جانب سے پہلے ہی ’نامزد ایجنسیوں‘ کے استعمال کے لیے فون کمپنیوں کو لمز سسٹم انسٹال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پاکستان کی ٹیکنالوجی، داخلہ اور اطلاعات کی وزارتوں کے علاوہ ٹیلی کام ریگولیٹر کی جانب سے بھی موقف لینے کے لیے کیے گئے رابطوں کا جواب نہیں دیا گیا۔
ایمنسٹی کی جانب سے ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان تقریباً ساڑھے چھ لاکھ ویب لنک بلاک کر رہا ہے، جن میں یوٹیوب، فیس بک اور ایکس کے لنکس شامل ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی جانب سے کے مطابق دیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا