جماعت اسلامی کراچی کا غزہ مارچ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
غزہ مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، امیر کراچی منعم ظفر خان، نائب امراء کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، نوید علی بیگ، سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر باقر زیدی، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ محمد آبش صدیقی نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
جماعت اسلامی کراچی کا غزہ مارچ، لاکھوں عوام شریک، حافظ نعیم الرحمٰن، علامہ امین شہیدی، علامہ باقر زیدی و دیگر کا خطاب

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف اور اہل فلسطین و حماس سے یکجہتی و اتحاد امت کے اظہار کے لیے شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ منعقد ہوا۔ مارچ میں شہر بھر سے لاکھوں مردو وخواتین، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ فضا لبیک یا اقصیٰ لبیک یا غزہ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے شاہراہِ فیصل پر عظیم الشان و تاریخی یکجہتی غزہ مارچ کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا کوئی دو ریاستی حل قبول نہیں، ریاست صرف ایک فلسطین اور قیادت صرف ایک حماس کی ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اہل پاکستان کی رائے دیکھ لیں، حماس کے مؤقف کو تسلیم کریں، حماس کے ترجمان بنیں اور کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کو قبول کیے بغیر پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا اعلان کریں۔ غزہ مارچ سے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، امیر کراچی منعم ظفر خان، نائب امراء کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، نوید علی بیگ، سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر باقر زیدی، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ محمد آبش صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ .ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی کا غزہ مارچ علامہ باقر زیدی و دیگر کا خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحم ن علامہ امین شہیدی
پڑھیں:
شاہراہ فیصل پر آج عظیم الشان یکجہتی غزہ مارچ ، جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے یکجہتی کا عزم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ آج (اتوار 5 اکتوبر) کو شاہراہِ فیصل پر ہونے والا عظیم الشان یکجہتی غزہ مارچ اہلِ فلسطین سے بھرپور یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہوگا۔
منعم ظفر خان نے مارچ کے اسٹیج اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور شہر بھر سے عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ آج کا مارچ غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا جا رہا ہے،فلسطین میں اب تک 67 ہزار سے زائد شہید اور ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں دو تہائی خواتین اور بچے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے وہ ممالک جو جمہوریت، انسانی حقوق اور امن کی بات کرتے ہیں، آج ظالم کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر امریکا کی پشت پناہی نہ ہوتی تو اسرائیل کب کا شکست کھا چکا ہوتا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اقوامِ متحدہ میں جب اسرائیلی وزیرِاعظم تقریر کے لیے آئے تو ہال خالی پڑا تھا، جو عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف عوامی بیداری کا مظہر ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ یورپ اور افریقہ سمیت پوری دنیا میں لوگ فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں، اور کراچی کا آج کا مارچ اسی عالمی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، حماس صبر، استقامت اور قربانی کی علامت بن چکی ہے، اور اس نے ثابت کیا ہے کہ عزم و حوصلے سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کو سمجھنا چاہیے کہ ریاست صرف فلسطینیوں کی ہے، اسرائیل کو ایک سازش کے تحت 1948 میں فلسطین میں لاکر بسایا گیا، اور آج بھی امن کے نام پر فلسطینی خود مختاری کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
امیرِ جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ حماس نے امن معاہدے کے 20 نکاتی ڈرافٹ پر اپنے مؤقف میں دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، اسرائیل کو غزہ خالی کرنا ہوگا، اور فلسطین کا حل وہی لوگ نکال سکتے ہیں جنہیں فلسطینی عوام نے اختیار دیا ہے۔
منعم ظفر خان نے عوام سے اپیل کی کہ کراچی کے تمام مکاتبِ فکر کے افراد شاہراہِ فیصل کے مارچ میں بھرپور شرکت کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم اہلِ غزہ اور اہلِ فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا غزہ مارچ محض ایک احتجاج نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین کی آزادی کے عزم کا اعلان ہے۔