2025-11-21@11:31:12 GMT
تلاش کی گنتی: 102649
«ڈ کی برڈ کی»:
این اے 96 فیصل آباد میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کرکے 24 نومبر کو طلب کر لیا۔ انتخابی حلقے سے طلال چوہدری کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ پر نوٹس جاری کیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کارنر میٹنگ میں شرکت پر وزیر مملکت اور امیدوار کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلال چوہدری کے بھائی وزیر مملکت طلال چوہدری کی انتخابی مہم میں شرکت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ بلال چوہدری...
سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایل جی بی ٹی کیو پر بات کرنے والے ملک میں جاری بچوں کے جنسی استحصال پر خاموش رہتے ہیں۔ نادیہ جمیل کی نوجوان لڑکیوں کے گروپ سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے معاشرتی تلخ حقائق پر بات کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ایک صحافی نے خفیہ کیمرے سے لاہور اور دیگر شہروں میں بچوں کے 9 جسم فروشی کے اڈے دریافت کیے جہاں 7 سے 16 سال کے بچوں کا استحصال ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر دل دہل گیا۔ نادیہ جمیل کے مطابق اسکولوں، گھروں، تعلیمی اداروں، ٹرک اڈوں اور کوئلے کی کانوں...
راولپنڈی: برطانیہ پلٹ شخص نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں برطانیہ پلٹ شخص نے ساتھیوں سمیت خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، جس پر متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق خاتون نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے والدہ سمیت ملزم سلیم اختر کے گھر کام کرتی ہوں،ملزم نے ایک سال قبل زبردستی زیادتی کی۔ 20نومبر کو ملزم شاپنگ کے لیے اپنی گاڑی میں ساتھ لے گیا اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ڈیرے پر زیادتی کی۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم شاہد سلیم کے بعد اس کے ساتھی رضوان اور نامعلوم نے بھی زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا...
تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی بالی گینگ گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسروقہ و چھینے گئے 12 موٹر سائیکل، لاکھوں روپے مالیت کے 22 موبائل فون اور 1 لاکھ روپے رقم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گینگ ارکان کو گرفتار کیا۔گینگ کے انکشاف و نشاندہی پر تمام برآمدگی عمل میں لائی گئی۔ گینگ نے دوران تفتیش مختلف اضلاع میں 25 سے زائد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، گینگ ارکان قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈکیتی،چوری اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتیہ جنتا پارٹی کے دورِ اقتدار میں بھارت کی مسلح افواج غیر معمولی حد تک ہندوتوا اثرات کا شکار ہوتی جا رہی ہیں، ان اثرات میں ہندو مذہبی علامتوں کا بڑھتا ہوا استعمال، سیاسی رنگ لیے ہوئی فوجی قیادت اور اقلیتی اہلکاروں پر بڑھتا ہوا دباؤ شامل ہے۔ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ یہ رجحان فوج کے دیرینہ سیکولر اور غیر سیاسی کردار کو کمزور کر کے اسے اکثریتی سیاسی ایجنڈوں کے قریب لا رہا ہے۔افواج میں ہونے والی متعدد علامتی تبدیلیوں نے اس شبہ کو تقویت دی ہے کہ فوجی اداروں میں جان بوجھ کر نظریاتی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔جنوری 2025 میں آرمی چیف کے ساؤتھ بلاک لاؤنج میں آویزاں 1971 کی جنگ کی پینٹنگ کو کرم...
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موسمیاتی موافقت، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی قومی سلامتی کے اہم ستون ہیں۔ سول اور عسکری اداروں کے مضبوط و مستحکم روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ آخر میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے سندھ حکومت کی ترقیاتی کاوشوں اور پالیسی اقدامات کو سراہا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت میجر جنرل محمد رضا کر رہے تھے، جبکہ ورکشاپ کے 95 شرکاء نے اس موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بغیر کسی وجہ اور جواز سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن نےطلب کیا، الیکشن کمیشن کا وزیرِاعلیٰ کےپی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے۔ دائر کی گئی درخواست کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کا یہ اقدام آرٹیکل 9، 10 اے، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، سہیل آفریدی نے نہ کسی کے لیے مہم چلائی، نہ الیکشن کمیشن رولز کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کا جنگی طیارہ دبئی ایئر شو میں پرواز کے دوران گر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے کہا ہے کہ بی جے پی بھارت کو ایک واضح ہندو ریاست بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمیشن نے بھارت میں مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری کی ہے کہ بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعلقات امتیازی قوانین کی راہ ہموارکرتے ہیں، قومی اور ریاستی سطح کے قوانین بھارت میں مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں۔کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2014 سے بی جے پی نے بھارت میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو نافذ کیا ہے، بی جے پی بھارت کو...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا عنوان: الحاد اور اس کے پھیلنے کی وجوہات مہمان: حجہ الاسلام و المسلمین سید زائر نقوی میزبان: محمد سبطین علوی پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات گفتگو: الحاد کی تعریف الحاد کے پھیلنے کی وجوہات دیندار کیوں جدید سوالات سے گھبراتے ہیں؟ خلاصہ گفتگو: الحاد کا مطلب خدا، وحی اور ماورائے فطرت حقائق کا انکار ہے۔ موجودہ...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 42 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 26ہزار 562 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 65ہزار 708روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔ سونے کی قیمتوں میں استحکام کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 107روپے کی کمی سے 5ہزار 222روپے اور فی 10 گرام...
امریکا نے انتہا پسند آر ایس ایس اور بی جے پی کی ہندوتوا پالیسیوں پر تنقیدی رپورٹ جاری کردی ہے۔ امریکا کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ نے بھارت میں مذہبی تعصب کا پول کھول دیا ہے۔ امریکی رپورٹ میں بھارت کو مذہبی تعصب اور سنگین مذہبی خلاف ورزیوں پر خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے سنگین چیلنجز کا شکار ہے۔ 2014 سے مودی اور بی جے پی نے ہندوتوا نظریہ کے مطابق اقلیتوں پر امتیازی پالیسیاں نافذ کیں، آر ایس ایس کا سیاسی ونگ بی جے پی، ہندو قوم پرستی کو...
بھارت میں ایک شادی کی تقریب اس وقت اچانک فلمی سین میں بدل گئی جب دلہے کی پہلی بیوی ہاتھوں میں تصاویر لیے اسٹیج پر پہنچ گئی اور پورا ہال ساکت رہ گیا۔ واقعہ اترپردیش کے ضلع بستی میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والے نوجوان ونے آنند شرما کو ایسے سرپرائز کا یقیناً اندازہ بھی نہ تھا۔ رپورٹس کے مطابق جے مالا کی رسم مکمل ہوچکی تھی، دلہا آرام سے اسٹیج پر بیٹھا تھا کہ اچانک اُس کی پہلی بیوی ریشما، اپنے اہلخانہ کے ساتھ وہاں پہنچ گئی۔ اسٹیج پر چڑھتے ہی اُس نے باراتیوں کے سامنے اپنی شادی کی تصویریں لہرائیں اور کہا کہ ونے پہلے سے شادی شدہ ہے، اس کے باوجود دوسری...
یورپی یونین کی توثیق کے بعد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مکروہ چہرے عالمی سطح پر بےنقاب ہوگئے ہیں۔ یورپی یونین نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کا طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) کے خلاف کارروائی کا مطالبہ معقول قرار دے دیا ہے۔ یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان سےٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) کے خلاف اقدام کا مطالبہ جائز اور حقیقی سیکیورٹی تشویش کی بنیاد پر ہے۔ سفیر یورپی یونین نے کہا کہ یورپی یونین دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ پاکستان کے خدشات سرحد پار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات پر مبنی ہیں۔ افغانستان...
این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ نوٹس میں طلال چوہدری سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے اور متعلقہ حلقے سے ان کے امیدوار کو نااہل کیوں نہ قرار دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال چوہدری کو بھی طلب کیا ہے۔ انہیں نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی انتخابی مہم میں وزیر مملکت طلال چوہدری براہِ راست...
اسکرین گریب نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ یوہان واڈے فُل سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کے مثبت رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران دفاع، سیاسی، معاشی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کے لیے جرمنی کی 114 ملین یورو کی معاونت کو سراہا، معاونت کامحور ماحولیات، توانائی ٹرانزیشن، پائیدار معاشی ترقی، ووکیشنل ٹریننگ اور سماجی تحفظ ہے۔اسحاق ڈارنے جرمن قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت...
فائل فوٹو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے طلال چوہدری کو 24 نومبر کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ طلال چوہدری اپنی پوزیشن واضح کریں کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، طلال چوہدری پر جرمانہطلال چوہدری کو 11 نومبر اور 16نومبر کو دو بارانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بتایا جائے حلقے سے لڑنے والے آپ کے امیدوار کو نااہل کیوں نہ...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی این اے 96 ہری پور میں ضمنی الیکشن میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن نے این اے 96 ہری پور میں ضمنی الیکشن میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ کے پی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کے خلاف کیس پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری اور حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔علی بخاری نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا وکیل ہوں۔ دھمکی آمیز بیانات، الیکشن کمیشن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نےقومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس 4 دسمبر کو گیارہ بجے ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ سمیت قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی) کے دیگر ارکان شریک ہوں گے، جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ این ایف سی اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبے مالیاتی پوزیشن کے بارے میں پریزینٹیشن دیں گے۔ اجلاس میں نئے ایف ایف سی ایوارڈ کے لیے قومی مالیاتی کمیشن کے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول...
وزیراعلیٰ پنجاب کی اسکلز ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ کی سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں
وزیراعلیٰ پنجاب کی اسکلز ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ کی سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قائم کردہ اسکلز ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ کی سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں ،پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ڈپٹی قونصل جنرل غلام حسین اورسنیر افسران عبداللہ گھمن بھی ساتھ تھے ۔پاکستانی ورک فورس اور وزیر آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑی پیش رفت ،ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے ریاض، دمام اور جدہ میں سعودی حکام اور بڑی کمپنیوں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستانی ہنرمند لیبر کی بڑھتی ہوئی طلب، اسکلز ٹریننگ کے جدید مراحل اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ ملکی صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، جس پر وزیراعظم نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ملکی صنعتی ترقی کے لیے نجی شعبے کی تجاویز کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ کاروباری حضرات کی جانب سے صنعتی...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خود کو طلب کرنے پر پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ بغیر کسی وجہ اور جواز کے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا ہے، مختلف الزامات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو بلایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا وزیر اعلیٰ کو طلب کرنا غیر قانونی ہے جبکہ یہ اقدام آرٹیکل 9، 10 اے، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے درخواست میں واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ نے نہ کسی کے لیے مہم چلائی اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست میں استدعا...
معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ ملکی صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، جس پر وزیراعظم نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے سیاسی حلقوں میں ہلچل اس وقت شدید ہو گئی جب بھارتی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کے چند اہم رہنماؤں نے مبینہ طور پر رقم بھارت کی کسی تنظیم یا مقامی اتحادی کو نہیں بلکہ پاکستان کی ایک سیاسی جماعت (پاکستان تحریک انصاف )کورقم منتقل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں نتیش کمار، سمراٹ چودھری، وِجے کمار سنہا اور اُپیندر کشواہا کے نام شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مبینہ طور پر کروڑوں روپے پاکستان کی ایک سیاسی پارٹی(پی ٹی آئی ) کو بھیجے گئے، اور ذرائع کے مطابق اس رقم کی منتقلی ایک سوچا سمجھا سیاسی اقدام تھی، جس کا...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 426,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 365,708 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 335,244 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 4042 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 5000 روپے کمی کے بعد4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگیاتھا۔ جب کہ 10 گرام سونا 4286 روپے کمی کے بعد3 لاکھ 65 ہزار 708 روپےکا ہوگیا تھا۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 50 ڈالر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب بھر کی تمام 41 شوگر ملوں نے بالآخر گنے کی کرشنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد صوبے میں چینی کی قیمتوں میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔کین کمشنر کے ذرائع کے مطابق کرشنگ شروع ہونے کے بعد جب نئی پیداوار بازار میں آئے گی تو چینی کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی کلو تک کمی متوقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو اس مرحلے پر سخت نگرانی کرنا ہوگی کیونکہ متعدد مل مالکان نے مختلف تاخیری حربے استعمال کیے تھے، تاہم حکومتی دباؤ کے بعد انہیں کرشنگ شروع کرنا پڑی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرشنگ کے آغاز سے بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت میں...
پاسبانِ حریت کے رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی شناخت چھینے جانے کے بھارتی اقدام کو 2300 دن گزر جانے پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاسبانِ حریت کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں بھارت کے جارحانہ طرز عمل کے خلاف احتجاج شرکا نے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 اور آرٹیکل 35A کی منسوخی کو ظلم، ناانصافی اور ریاستی بدعہدی قرار دیتے ہوئے بھارتی فوجی جبر کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں شدید...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ فرنچائز کے مالک کو بھی انعامی رقم ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ اس کے ساتھ جو پی ایس ایل فرنچائز کا مالک سب سے زیادہ کرکٹ ڈیویلپمنٹ پر کام کرے گا، اس کو 2 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ پی سی بی سربراہ کے مطابق یہ...
علی رامے: پنجاب میں مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی شراکت داری کو قانونی تحفظ دینے کے لیے محکمہ لیبر نے ’’ویج سیلنگ‘‘ کا معاملہ ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت کے سامنے رکھ دیا ہے۔ اس سلسلے میں نئی قانون سازی کی تیاریوں کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ مزدوروں کو درپیش مسائل کو دور کیا جا سکے۔ محکمہ لیبر کے مطابق 2022 میں بڑھائی گئی کم از کم اجرت اور سوشل سیکیورٹی کے لیے مقرر پرانی تنخواہ کی حد کے درمیان موجود تضاد کو ختم کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی حکومت کو 30 روز کے اندر اس حوالے سے قانون سازی کا حکم دے چکا ہے۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو...
اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں 17 سال کا قبضہ اب ختم ہونا چاہیئے، پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، صوبہ انتظامی یونٹ ہوتا ہے، آبادی کے ساتھ بڑھنا چاہیئے، یہ ایم کیو ایم کا مطالبہ نہیں آئین کا تقاضا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نئے صوبے کے مطالبے اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ایوان اور عدالتیں ہمیں انصاف فراہم نہیں کریں گی تو سڑکوں پر جائیں گے، عوامی رابطہ مہم چلائیں گے اور عوام سے بات کریں گے۔ انہوں...
سن 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بہاری کمیونٹی پر ڈھائے گئے مظالم کی ہولناک داستانیں ایک بار پھر سامنے آ گئی ہیں، جن میں مکتی باہنی اور دیگر مسلح گروہوں کی جانب سے کیے گئے تشدد، قتل و غارت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر شامل ہے۔ متاثرین میں شامل بہاری کمیونٹی کے محمد علاؤالدین نے اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم مکتی باہنی کے مسلح گروہوں نے اس دور میں عام شہریوں، خصوصاً بہاری آبادی، کو نشانہ بنایا اور ان پر ناقابلِ بیان مظالم کیے۔ ان کے مطابق چٹاگانگ میں ایسے حالات تھے کہ ہم نے 45 ڈرمز میں سربریدہ لاشیں اکٹھی کیں، اور بے شمار لاشیں سڑکوں سے اٹھا...
اسلام آباد پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کروڑ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات برآمد کرلیے ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق نے بتایا کہ رابر ی ڈکیتی یونٹ نے شہر میں قتل، ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 9 گینگز کے 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف 36 مقدمات یکجا کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں انجام دی تھیں۔ https://Twitter.com/ICT_Police/status/1991772069537997190...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ کا اجرا کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ویب سائٹ کے ذریعے ججز روسٹر اور آئینی عدالت سے متعلق اہم پیشرفت دستیاب ہوگی،وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ پر تمام معزز جج صاحبان کی پروفائل بھی موجودہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا پیغام بھی ویب سائٹ پر جاری کردیاگیا،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آج کے دور میں انصاف کی موثر فراہمی معلومات کی آزادانہ ترسیل سے جڑی ہوئی ہے،اہم امید کرتے ہیں یہ پلیٹ فارم عدالت اور عوام کے درمیان مضبوط رابطے کا ذریعہ بنے گا ۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ باکو پہنچ گئے مزید :
سٹی 42 : اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گاڑی کی خریداری و ٹرانسفر پر بڑی سہولت فراہم کردی گئی ، اب گاڑی کی خرید و فروخت پر بائیو میٹرک پاک آئی ڈی ایپ سے کرواسکیں گے۔ ایپ میں گاڑی کا نمبر،چیسز نمبر اور مالک کا نام ڈال کر بائیو میٹرک کروائی جاسکے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروا کر بھجوانا پڑتا تھا۔ حکام کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ پر منتقلی سے اوورسیز کے نام پر گاڑیاں جعلسازی سے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں...
---فائل فوٹو پشاور کے علاقے دوران پور کی ایک نہر سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے حکام کے مطابق نہر سے برآمد ہونے والے انسانی اعضاء کو فارنزک تجزیے کےلیے لاہور کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تمام تھانوں کو لاپتہ خاتون سے متعلق اطلاع تھانا شاپور میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 18 نومبر کو دوران پور کی نہر سے ملنے والے انسانی ہاتھ اور دیگر اعضاء پر مہندی لگی ہوئی تھی۔
اسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹر اور سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے سیون اسٹارہوٹل اور نیا کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔ نئے کنونشن سینٹر میں ایکسپو اور ایگزیبیشن مرکز بھی شامل ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق 19 ارب 37 کروڑ روپے لاگت سے جدید کنونشن سینٹر 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ جو قومی اور بین الاقوامی تقریبات کا مرکزی مقام بنے گا ۔ واضح رہے کہ 2027 میں شنگھائی تعاون...
سٹی 42 : پی پی ایس سی کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، پرائمری ہیلتھ کیئر میں ڈائریکٹرایڈمن کی آسامی کے امتحان پرکوئی کامیاب نہ ہوسکا۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سپیشلائز ڈہیلتھ کیئرمیں ایسوسی ایٹ پروفیسرسرجری کی آسامی پر ایک امیدوار کامیاب، سپیشلائزڈہیلتھ کیئرمیں سینئررجسٹرارکارڈیک سرجری کی آسامیوں پر4امیدوارکامیاب ہوئے، جن میں محمد فاروق احمد، محمد علی، محمد حسین رضا شامل ہیں۔ اسکے علاوہ پنجاب پولیس راولپنڈی ریجن میں سب انسپکٹر کی 29 آسامیوں پر امیدوار کامیاب ہوئے ، جن میں محمد وقاص، انضمام الحق، یاسر کیانی، ماریہ نورین، ملک محمد ہارون، شہزاد شاکر ، بلال بیگ،...
واشنگٹن: امریکا میں فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فوج تعینات کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ فورسز کو شہر میں ممکنہ بے امنی کے پیش نظر تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا، تاہم مقامی حکام نے اس فیصلے کو قانونی اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ جج جیا کوب نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کا اقدام واشنگٹن ڈی سی کے میئر اور مقامی انتظامیہ کی قانونی اتھارٹی کو نظرانداز کرتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگرچہ وفاقی حکومت کو...
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی تعصب اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا موجودہ سیاسی ڈھانچہ ایسے طرزِ عمل کو تقویت دیتا ہے جو مذہبی اقلیتوں کے لیے امتیازی ماحول پیدا کرتا ہے۔ کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے باہمی تعلقات نے ایسے قوانین اور حکومتی اقدامات کی راہ ہموار کی ہے جو مذہبی آزادی کو محدود کرتے ہیں۔ قومی اور ریاستی سطح پر نافذ کیے گئے مختلف قوانین اور اقدامات اقلیتوں کے لیے متعدد رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 2014...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے کسی پولیس افسر یا ادارے کو کسی امیدوار کی حمایت کا نہیں کہا، بلکہ صرف انتخابی بے ضابطگیاں روکنے کی ہدایت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت موجود ہے، اس کے باوجود انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق آئینی اور قانونی طریقہ اپنانے کے باوجود رسائی نہیں دی...
الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی ایک تفصیلی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا کہ طلال چوہدری مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے رہے۔ انہیں متعدد بار فون کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ ان کا طرزِ عمل انتخابی قواعد کے منافی ہے، تاہم بار بار یاد دہانی کے باوجود انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ دو نوٹس جاری کیے گئے مگر اس کے باوجود کوئی بہتری نہیں آئی، جس کے بعد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔...
’’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بنوں گی‘‘ ایکس صارف خاتون کا جواد احمد کے بیان پر دلچسپ تبصرہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے معروف گلوکار جواد احمد کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت قائم ہوئی تو پاکستان کے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف قسم کے تبصرے کیے اور بعض افراد نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔ مقدس فاروق اعوان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی‘۔ جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی ???? https://t.co/xUelhAPF18 — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 19, 2025 ’دل یہ...
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن سے فرنچائزز کو بڑی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین فرنچائز کیلئے2 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے، آئیں پاکستان...
اسلام آباد (آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے۔ انٹرویو میں شیرافضل نے دعوی کیا کہ پہلے بھی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی تھی بانی اور بشری بی بی نے انکار کیا تھا۔شیرافضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بااختیار وزیراعلی رہے جس کی انھوں نے قیمت ادا کی، پی ٹی آئی کی قیادت کو بے اختیار وزیراعلی عثمان بزدار جیسے لوگ سوٹ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جانتا ہوں بانی جو حکم دیں گے وہ اس پر من وعن عمل کرینگے، وزیراعلی خیبر پختونخوا کے پاس کسی کو ٹرانسفرکرنے کے اختیارات ہیں۔سابق پی ٹی...
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ایشیز سیریز کی 143 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ ایشیز 2025 کے پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کی پہلی پہلی وکٹ صفر پر گری جو ایشیز کی تاریخ میں آج سے پہلے کبھی نہ ہوا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر زیک کرولی کو مچل اسٹارک نے پویلین واپس بھیج دیا۔ انگلش ٹیم پہلے روز چائے کے وقفے سے قبل ہی 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلوی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری تو جوفرا آرچر نے ڈیبیوٹنٹ جیک ویدرالڈ کو دوسری گیند پر ہی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ کردیا۔ Jofra Archer...
پاکستان کی جی ایس پی پلس (GSP+) حیثیت یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں محض رعایتی سہولت نہیں بلکہ ملکی معیشت اور روزگار کے لیے ایک اہم ستون ثابت ہو رہی ہے۔ ہر سال قریباً 6 ارب یورو کی پاکستانی مصنوعات، خاص طور پر ٹیکسٹائل، یورپی یونین کے مارکیٹ میں ڈیوٹی فری برآمد ہوتی ہیں، جس سے برآمد کنندگان 450 سے 550 ملین یورو ٹیکس کی بچت کرتے ہیں اور قریباً 15 سے 20 لاکھ ملازمتیں محفوظ رہتی ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ یہ خصوصی تجارتی سہولت پاکستان کو 2014 میں دی گئی تھی، جس کے بدلے ملک نے 27 بنیادی بین الاقوامی کنونشنز پر دستخط کیے اور ان کے نفاذ کا عہد کیا، جن میں...
مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، عظمیٰ بخاری - فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پنجاب کی سینئر وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری پر اقدامات کو سراہا ہے، امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس نے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو بھی سراہا،...
--فائل فوٹو وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان ریلوے کی ملکیتی اراضی پر تجاوزات اور غیرقانونی قبضوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وفاقی آئینی عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ریلوے کی زمین قوم کی امانت ہے اور اس کے تحفظ میں سنگین غفلت برتی گئی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیاوفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔ججز کی تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی۔ عدالت میں جسٹس حسن رضوی نے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 96 فیصل آباد اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات پر کارروائی کرتے ہوئے اہم وزراء کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ این اے-96 فیصل آباد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق طلال چوہدری نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ طلال چوہدری کو 24 نومبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ این اے-185 ڈیرہ غازی خان وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خاص برائے وزیر اعظم حذیفہ رحمٰن کو نوٹس جاری کیا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں طے شدہ اسپین کے دورے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد اب ٹیم اپنی تمام توجہ رواں سال کے سب سے اہم ایونٹ یعنی لیگ کے ابتدائی مرحلے پر مرکوز کر رہی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں 29 اور 30 نومبر کو ہونے والے میچز قومی کھلاڑیوں کے لیے ابتدائی وارم اپ تصور کیے جا رہے تھے، تاہم سفری کاغذات اور ویزا سے متعلق رکاوٹوں نے اس پلان کو غیر مؤثر بنا دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے باقاعدہ طور پر اسپین کی ہاکی فیڈریشن کو معذرت کا خط ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ موجودہ حالات میں ٹیم...
روس نے خبردار کیا ہے کہ داعش اور دیگر دہشتگرد گروہ افغانستان میں اپنی موجودگی بڑھا رہے ہیں، جس سے علاقائی سلامتی شدید خطرے میں ہے۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز روس کے اقوام متحدہ میں مندوب نے بتایا کہ عسکریت پسند غیر ملکی فنڈنگ حاصل کر رہے ہیں اور مغربی افواج کی جانب سے چھوڑے گئے ہتھیاروں تک رسائی حاصل کر کے افغانستان اور وسطی ایشیا سمیت خطے میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔ روس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف جامع اقدامات کرے اور یقینی بنائے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔ مزید...
سعید احمد: پی آئی اے ملازمین کا بیرون ملک فلائٹس پر سلپ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور سے کینیڈا کی فلائٹ پر سینئر فلائٹ پرسن آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہو گئے، ترجمان ذرائع کے مطابق آصف نجم 16نومبر کو لاہور سے ٹورنٹوکی پرواز سے کینڈا پہنچا تھا،انیس نومبر کی فلائٹ سے ٹورنٹو سے کریو ممبر نے واپس لاہور پہنچنا تھا،آصف نجم 16سے 19نومبر کے دوران ہوٹل سے غائب ہوا۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند اس سے قبل بھی کئی پی آئی اے ملازمین بیرون ملک لاپتہ ہو چکے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے ایک دور افتادہ گاؤں کے سکول کے بچوں کی ایمانداری نے سب کو حیران کر دیا ہے۔وادی کھوت کے پرائمری سکول کے بچوں کو گھر جاتے ہوئے راستے میں کچھ رقم ملی، جسے انہوں نے خرچ کرنے کی بجائے سنبھال کر رکھا اور اگلے دن سکول ہیڈ ماسٹر کے حوالے کر دی۔سکول ہیڈ ماسٹر کے مطابق بچوں نے 210 روپے ان کے حوالے کیے اور کہا کہ یہ پیسے ہمیں سکول کے باہر ملے ہیں، جس کے بھی ہیں ان کے حوالے کر دیں۔ہیڈ ماسٹر نے بچوں کی ایمانداری کو سراہنے کے لیے پورے سکول کے سامنے ان سے پیسے وصول کیے اور دونوں بچوں کو شاباشی دی، سکول انتظامیہ...
حکام کا کہنا ہے کہ اموات م یں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کیساتھ ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک ملبے تلے سے 9 افراد کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری کے بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کم از کم 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گھروں کی چھتیں...
اُسامہ ملک:شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خودکار کیمروں کا شکنجہ مزید سخت ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 27 اکتوبر سے 20 نومبر تک 77,785 سے زائد ای چالان جاری کیے گئے، جن میں ہیوی ٹریفک کے 1,223 ای چالان بھی شامل ہیں۔ اس دوران 89 بسیں، 33 کرینیں، 59 آئل ٹینکرز، 528 واٹر ٹینکرز، 414 ٹرک اور 100 ڈمپر جرمانے کی زد میں آئے، ای چالان سسٹم نے سرکاری گاڑیوں کو بھی نہ بخشا، جس میں پولیس موبائل 133 اور دیگر سرکاری اداروں کی 413 گاڑیاں شامل ہیں۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند تفصیلات کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب...
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ڈیوڈ فان ویل سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فورم کے دوران برسلز میں ہوئی، جہاں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, met with the Minister of Foreign Affairs of the Netherlands, David van Weel @ministerBZ, today on the sidelines...
لاہور (نیوزڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج خوراک حاصل کرنے کے قدیم انسانی پیشے ماہی گیری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 نومبر ماہی گیری کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، گہرے سمندر سے اپنی جان کی پروا ہ کیے بغیر مچھلی پکڑنا خطرناک تو ہے لیکن اس قدیم پیشے سے کراچی کے ساحل پر بسنے والے لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی جڑا ہے۔ ماہی گیر کبھی ایک دن، کبھی پورا پورا ہفتہ اور کبھی مہینوں بھی سمندر میں رہ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ، مگر حال بے حال اور مستقبل سے انجان ہیں، میٹھے پانی اور سمندر میں مچھلی پکڑنے...
برطانیہ کے ایمیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ کے ایمیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں کردی گئی۔ برطانوی سیکریٹری خارجہ شبانہ محمود نے تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔ ایمیگریشن قوانین میں اصلاحات کے تحت مستقبل رہائش کیلئے 5 برس سے 30 برس تک مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔ کم تنخواہ والے اور ان پر انحصار کرنے والے ویزا ہولڈرز کو مستقل رہائش کیلئے 15 برس انتظار کرنا ہوگا۔ سرکاری امداد لینے والے 20 سال سے پہلے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ غیر قانونی تارکین وطن اور اووراسٹے کرنے والے 30 برس تک مستقل رہائش کے اہل نہیں ہونگے۔ سوشل...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) یورپی یونین کی جانب سے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کے بعد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) کا حقیقی چہرہ عالمی سطح پر مزید بے نقاب ہوگیا۔ یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ نہ صرف معقول بلکہ حقیقی سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین دہشت گردی کی ہر صورت میں مذمت کرتی ہے اور پاکستان کے خدشات ٹھوس حقائق پر مبنی ہیں۔ یورپی یونین کے سفیر نے تصدیق کی کہ...
— فائل فوٹو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کے بعد جامعہ کراچی کے ایک اور انسٹی ٹیوٹ ’انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس)‘ کو بھی جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کے لیے باقاعدہ بل تیار کر لیا گیا ہے۔ آئی بی اے کراچی کو موجودہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے والد عبداللّٰہ شاہ کے دور میں 1994ء میں جامعہ کراچی سے الگ کیا گیا تھا اور اب آئی سی سی بی ایس کو موجودہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دور میں الگ کر کے ایک خود...
لاہور (نیوزڈیسک) حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضا بدستور خراب ہے، آج پھر لاہور کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کی صورتحال بھی خراب ہے، خانیوال میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412، فیصل آباد 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی۔ ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کو 330 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔کمشنر فیصل آباد راجا جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔راجا جہانگیر انور کا بتانا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا، زیادہ جانی نقصان فیکٹری سے ملحقہ گھروں کے رہاشیوں کا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ملک پور میں 4 فیکڑیاں ایک ساتھ منسلک ہوکر کام کر رہی تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب خود ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لیےدو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہوگی۔ نئی فرنچائزز کے لیے چھ ممکنہ شہروں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ پی ایس ایل حکام کے مطابق نیلامی میں صرف وہ بولی دہندگان شریک ہو سکتے ہیں جو تکنیکی طور پر اہل ہوں۔ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کے لیے ممکنہ ناموں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے دو نئی فرنچائزز کے طور پر فیصل آباد اور گلگت کے نام فائنل ہونے کی افواہوں کی بھی تردید کی ہے۔...
سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان داسن شناکا نے کہا ہے سری لنکن کرکٹ تنزلی کا شکار نہیں ہے حال ہی میں زمبابوے کو شکست دے چکے ہیں۔ راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد داسن شناکا کا کہنا تھا کہ زمبابوے اور پاکستان کو آئندہ میچز میں ہرانے کی کوشش کریں گے۔ داسن شناکا کا کہنا تھاکہ زمبابوے کے بولرز تعریف کے مستحق ہیں۔ کم تبدیلیوں نے زمبابوے کو تجربہ دیا۔ زمبابوے کے کھلاڑی مسلسل لیگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ تنزلی کا شکار نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ پرفارمنسز ہوتی رہتی ہیں۔ داسن شناکا نے کہا...
کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ کے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس،مقدمہ درج کرنے کا حکم
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ نے لاپتہ شہری پرویز کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا اور شہریوں کی گمشدگیوں سے متعلق 18دسمبر تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس مبین لاکھو نے کہاکہ لگتا ہے تربیت کے کتابچے بھی تفتیشی افسران کو نہیں پڑھائے جاتے،کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ میں 10سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،مختلف علاقوں سے لاپتہ 4شہری بازیابی کے بعد عدالت پیش ہوئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ دونوں کی بازیابی کیلئے 3ارب روپے مانگے جا رہے تھے،جسٹس یوسف علی سعید نے استفسار کیا کہ کیا تاوان ادا کرکے شہری واپس آئے؟وکیل درخواست...
پرتھ(سپورٹس ڈیسک) یشیز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں بین اسٹوکس کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے نے ماہرین کرکٹ کو بھی حیران کردیا۔ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی میں مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے اکیلے ہی انگلش بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکا۔ Career-best figures for Mitch Starc! That is one way to make a statement to kick off the #Ashes. Live blog: https://t.co/i789gqey3j pic.twitter.com/gIzdOO1ple — cricket.com.au (@cricketcomau) November 21, 2025 انگلش ٹیم ابتداء سے ہی مشکل میں رہی اور پہلے اوور کی آخری...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے دل کی سرجری سے قبل بے ہوشی کا انجیکشن نہیں لگوایا تھا۔ سشمیتا سین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے دل کی سرجری کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں دل کی سرجری سے پہلے بہت بے چین تھی اور میں نے ڈاکٹرز سے کہا کہ میں اس آپریشن کے دوران بے ہوش نہیں ہونا چاہتی۔ اداکارہ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہوش میں رہ کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا تکلیف دہ تھا لیکن بے ہوش ہو کر اس آپریشن کے طریقے کار سے لاعلم رہنا زیادہ خوفناک تھا۔ اُنہوں نے مزید بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے میڈل ٹیبل میں غیر معمولی بہتری حاصل کی ہے۔گزشتہ شب جویلین تھرو کے مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی زبردست کارکردگی نے ملک کی پوزیشن کو تبدیل کر دیا۔ پہلے 36 ویں نمبر پر موجود پاکستان اب 13 درجے بہتری کے بعد 23 ویں پوزیشن پر آ چکا ہے، جو اس ایونٹ میں قومی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپین ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم نے گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر پھینک کر دنیا...
ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے، جبکہ 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ معلومات ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کے روز جاری کیں۔اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں نے 67 ہزار 700 سے زائد مکانات کو پانی میں ڈبو دیا ہے، جبکہ 168 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 13 ہزار ہیکٹر سے زیادہ چاول اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور 88 ہیکٹر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال نے 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے درخواستوں کو سماعت کے لیے تین رکنی فل بنچ کو بھجوا دیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ محمد شاہد رانا اور حسن لطیف چودھری کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ترمیم کے تحت استثنیٰ آئین کے آرٹیکل 248 کے خلاف ہے جبکہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے عدالت عظمیٰ پاکستان کو...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے...
کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے ٹورانٹو میں منعقد ہونے والی آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) کی سالانہ بزنس کانفرنس میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس کا مقصد جدت، باہمی تعاون اور مستقبل پر مبنی کاروباری وژن کو فروغ دینا تھا۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں کاروباری برادری کی اہمیت پر زور دیا۔ اوپن ٹورانٹو کے اس اہم ترین پروگرام میں کینیڈا بھر سے تقریباً ایک سو پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات، ایگزیکٹوز، سرمایہ کار اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع ’دی انٹرپرائز آف ٹومارو: واٹ وِل یو بلڈ‘ تھا جس کا مقصد جدت، باہمی تعاون اور مستقبل پر مبنی کاروباری وژن کو...
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد کپتان سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت کیلیے پورا پلان تیار ہے۔ راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد سکندر رضا کا کہنا تھا کہ قومی شرٹ پہن کر صرف جیت کا ہی سوچتے ہیں، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا خود ہی جوش و جذبہ پیدا کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے نے رواں سال 10 ٹیسٹ میچز کھیلے، زیادہ میچز ہارے ضرور ہیں مگر ہر بڑی ٹیم کو بھرپور چیلنج کیا۔ مسلسل کرکٹ کھیلنا ٹیم کی بہتری کا ذریعہ بنتا ہے، سری لنکا کو سہ ملکی سیریز میں شکست دینا حالیہ محنت کا نتیجہ ہے۔ کپتان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا اور مختلف اسپورٹس ویب سائٹس پر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ لیگ میں شامل کی جانے والی 2 نئی ٹیموں کے نام غیر رسمی طور پر طے پا چکے ہیں۔ان رپورٹس میں بعض حلقوں نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ فیصل آباد اور گلگت کے نام حتمی منظوری کے قریب پہنچ چکے ہیں اور انہیں پی ایس ایل 11 میں شامل کیے جانے کا امکان انتہائی روشن ہے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ ابھی تک کسی ایک شہر کے نام کا بھی انتخاب نہیں ہوا اور نہ ہی کسی...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے سترہ بڑے نجی اسکول سسٹمز کو تعلیمی شعبے میں اپنی جارہ داری کا غلط استعمال کرتے ہوئے، طلباء اور والدین کو سکول کے لوگو والی مہنگی نوٹ بُکس، ورک بُکس اور یونیفارمز صرف اسکول یا اسکول کے منظور شدہ دکانوں سے خریدنے پر مجبور کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔ کمپٹیشن کمیشن نے ایسے اسکولوں کیخلاف شکایات موصول ہونے پر سو موٹو اقدام کرتے ہوئے انکوائری کی۔ انکوائری میں اس بات کے واضح ثبوت ملے کہ یہ اسکول سسٹم، اپنے تمام برانچوں اور فرنچائز ، جن کی تعداد ہزاروں میں ہے ، اور ان میں لاکھوں طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں، میں ایڈمیشن حاصل کرنے والے طلباء کو اسکول...
ریلوے زمین پر قبضہ روکنے والا کوئی ہے یا نہیں؟آئینی عدالت کے ریمارکس،ریلوے اراضی پر تجاوزات اور قبضہ کی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے ریلوے اراضی پر تجاوزات اور قبضہ کی رپورٹ طلب کرلی ،جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ ریلوے زمین پر قبضہ روکنے والا کوئی ہے یا نہیں؟ریلوے کی زمین قوم کی امانت ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ریلوے نے ملکیتی زمین کی واپسی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے؟جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ ریلوے زمین پر قبضہ روکنے والا کوئی ہے یا نہیں؟ریلوے کی زمین قوم کی امانت ہے،قیام پاکستان کے وقت کتنی ٹرینیں چلتی تھیں؟آج ریلوے کی ٹرینیں اور پٹریاں آدھی رہ گئی ہیں،ریلوے کی زمین پر کچی آبادیاں، انڈسٹری اور گوٹھ بن گئے ہیں۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف...
فیصل آباد کے الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری کو50 ہزارروپے جرمانہ کر دیا ہے طلال چودھری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے نوٹس جاری ہوا تھا، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے طلال چودھری معاملے کی تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد کو بھیج دی ہے خیال رہے پی ٹی آئی اے ایم پی اے اسماعیل سیلا کی نااہلی پر پی پی 116 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔
قیصرکھوکھر:محکمہ خزانہ کی ٹورازم فورس کے ملازمین کیلئے پیکیج کی منظوری، گریڈ 17 کے افسر کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گریڈ 16کےملازمین کی تنخواہ 1 لاکھ 10ہزارروپےمقرر کردی گئی، گریڈ 15 کے ملازمین کی تنخواہ 90ہزارروپےمقرر اور ٹورازم فورس کےکانسٹیبل کی تنخواہ 70 ہزار روپےمقرر کی گئی۔ محکمہ خزانہ نےپیکیج کی منظوری محکمہ سیاحت کی سفارشات پر دی۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
عدالت نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام یہ وضاحت پیش کریں کہ کون سی قانونی یا انتظامی اتھارٹی اسلامی نظریاتی کونسل کو ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اس قسم کی آراء فراہم کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ یہ حکم نامہ 12 نومبر کی سماعت کے حوالے سے تحریری صورت میں جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی جاری کردہ رائے پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے اسے 4 دسمبر تک معطل کر دیا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی یہ رائے کسی بھی عدالتی فورم پر بطور حوالہ پیش نہیں کی جا سکتی۔...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران 18 اور 19 نومبر کو بھارت نواز فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے مہمند میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔ اسی طرح لکی مروت میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے مقابلے کے دوران 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں ٹانک میں ہونے والے تیسرے مقابلے میں ایک اور خوارجی کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ کارروائیوں کے بعد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹیکس کیسز کی سماعت والے ڈویژن بنچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی رخصت کے باعث ڈویژن بنچ دستیاب نہیں،جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ڈویژن بنچ میں سماعت کرنا تھی۔ مزید :
جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف کی گئی پٹیشن پر دیئے گئے عدالتی حکم پر نیپرا کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کی غیر اخلاقی اور نیپرا قوانین کے خلاف AT&C کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں اور سٹی کونسلرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالتی احکامات کے مطابق نیپرا اسلام آباد کا اعلیٰ سطح کا وفد کراچی پہنچا اور جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر نوید الٰہی شیخ (ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئرز)، سفیر حسین (ٹیکنیکل کنسلٹنٹ)،...
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس) فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ بوائلر دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ فیکٹری زمین بوس ہو گئی اور ملحقہ مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 7 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں...
بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال اور اسے بدلنے کی طویل جدوجہد سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ثانیہ مرزا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 1989 میں جب وہ 15 سال کے تھے، اسپورٹس کے بجائے مختلف چیزیں سیکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ فرانسیسی زبان، کوکنگ، فلاور و فروٹ ارینجمنٹ اور امپورٹ ایکسپورٹ جیسے کورسز بھی کیے۔ کرن جوہر کے مطابق اسکول میں تقریر اور ٹیبلو کا شوق تھا لیکن اسی دوران ان کے کوچ نے توجہ دلائی کہ ان کی گفتگو، چال ڈھال اور آواز لڑکیوں جیسی ہے جو آگے چل کر مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ کوچ نے انہیں مردانہ انداز اپنانے میں مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے...
لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواستوں کو سماعت کے لیے تین رکنی فل بینچ کو بھجوا دیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ محمد شاہد رانا اور حسن لطیف چودھری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ترمیم کے تحت استثنا آئین کے آرٹیکل 248 کے خلاف ہے جبکہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے عدالت عظمیٰ پاکستان کو غیر آئینی عدالت بنا دیا ہے۔ درخواست گزاروں کے مطابق ترمیم...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیسز میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرگے میں شرکت کرنیوالے افراد کو تحفظ فراہم کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق دائر مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیسز پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران امن جرگہ میں شرکت کے بعد لاپتہ ہونے والے محمد ناظیف سمیت دیگر افراد کی درخواست پر بھی پیش رفت ہوئی، عدالت نے جرگہ سے واپسی پر افراد کے لاپتہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ آئینی عدالت کا قیام سنگِ میل، بنیادی حقوق کا تحفظ ترجیح ہے: چیف جسٹس امین...
راجن پور کے کچے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرکے انتہائی مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی، ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا ہے۔ دوسری جانب خیرپور کے کچے کے علاقے میں فیض محمد بنڈو میں دیرینہ دشمنی پر دو قبائل میں تصادم کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے واضح کیا ہے کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی جبکہ بنیادی حقوق کا تحفظ اس عدالت کی اولین ترجیح ہوگا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالتِ عظمیٰ کی طرز پر نئی قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنے پہلے باضابطہ پیغام میں کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام پاکستان کی قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت مقرر، صدر نے منظوری دیدی انہوں نے آئینی عدالت کے قیام کو ریاست میں قانون کی حکمرانی اور آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دیرپا وعدے سے اجتماعی...
پاکستانی ریپر طلحہ انجم کے حالیہ کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے کے واقعے پر پیدا ہونے والی بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ اگرچہ طلحہ انجم نے بعدازاں اپنے اس رویے پر معافی مانگ لی ہے، تاہم گلوکار فرحان سعید کی جانب سے اس عمل کی حمایت پر سوشل میڈیا صارفین کی ناراضی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فرحان سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں طلحہ انجم کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیغامِ محبت کو مثبت طور پر لیا جانا چاہیے۔ لیکن اس نے بولڈ موو کی جس کی وہ قیمت چکائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید...
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد بھی ممکنہ فرنچائزز میں شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ممکنہ فرنچائزز میں سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے مطابق صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان ہی نیلامی میں شریک ہوں گے۔ سی اِی او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے انٹرٹینمنٹ کے نام پر مہمانوں بالخصوص خواتین کی تذلیل کرنے والے پوڈکاسٹرز پر شدید تنقید کی ہے۔ سحر خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ آج کل، بہت سارے پوڈ کاسٹ واقعی پریشان کن ہوتے جا رہے ہیں جہاں پوڈکاسٹرز مہمانوں کو صرف ان کی تذلیل کرنے کے لیے مدعو کرتے ہیں اور ایسے سوالات پوچھتے ہیں جن کا مقصد واضح طور پر انہیں شرمندہ کرنا ہوتا ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں نے حالی ہی میں ایک پوڈ کاسٹ دیکھا جس میں میزبان نے ایک خاتون کو اس کی ویڈیوز دیکھا کہ یہ پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ سب جو آپ نے کیا...