ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت شہید حسن نصراللہ کی برسی پر دعوت ناموں کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ مرکزی اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطے میں عالمی استعمار کے خلاف مقاومت میں گزری، شہید اسماعیل ہانیہ، حسن نصر اللہ، یحییٰ سنوار، ہاشم صفی الدین سمیت دیگر بے گناہ معصوموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد کی رہنما علامہ علامہ صادق جعفری کی قیادت میں جماعت اسلامی، فلسطیں فاونڈیشن، شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنماوں سے ملاقاتیں کی اور 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں ہونے والے شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی اجتماع شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں علامہ مبشر حسن، علی نئیر، زین رضا، عسکری عباس، کلب جواد، کاظم عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔رہنماوں نے فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما ڈاکٹر صابر ابو مریم، شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی کو دعوت دی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں شہداء کی یاد میں تاریخی تعزیتی اجتماع ہوگا، شہید حسن نصر اللہ خطے میں مظلوموں کی طاقتور آواز تھے، حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطے میں عالمی استعمار کے خلاف مقاومت میں گزری، شہید اسماعیل ہانیہ، حسن نصر اللہ، یحییٰ سنوار، ہاشم صفی الدین سمیت دیگر بے گناہ معصوموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا، اسرائیل اپنے زوال کے آخری دن گن رہا ہے، حزب اللہ و حماس خطے میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، فلسطین صرف فلسطینیوں کی سر زمین ہے۔ رہنماوؤں کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی یکجہتی سے غاصب اسرائیل کو شکست دی جاسکتی ہے، مسلم ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیں تو اس کو وجود ختم ہو جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حسن نصر اللہ شہید حسن نصر کہنا تھا کہ
پڑھیں:
کراچی ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 19 سالہ نوجوان قتل،4 ملزمان گرفتار
کراچی (نیوزڈیسک) شیریں جناح کالونی میں بچوں کی لڑائی بڑوں میں پہنچنے کے نتیجے میں چھریوں کے وار سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی سلاطین ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے ہوئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او بوٹ بیسن راشد علی کے مطابق مقتول کی شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ بچوں میں ہونے والی لڑائی میں بڑوں کے کودنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول پیش امام کا بیٹا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری پرویز اعوان کا بھتیجا تھا۔