Nawaiwaqt:
2025-10-06@08:27:24 GMT

کتاب ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

کتاب ہدایت

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
  آپ کہہ دیجیئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے، میں تو صرف کھلے طور پر آگاہ کر دینے والا ہوں۔o جب یہ لوگ اس وعدے کو قریب تر پا لیں گے اس وقت ان کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے جسے تم طلب کیا کرتے تھے۔o
 سورۃ الملک (آیت:26 تا 27 )

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

برطانیہ؛ یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا جہاد الشامی کون تھا ؟

مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ جہاد الشامی کے نام سے ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جہاد الشامی بچپن میں اپنے خاندان کے ہمراہ بطور تارکین وطن آیا تھا اور سنہ 2000 میں برطانوی شہریت حاصل کی۔

جہاد الشامی مانچسٹر کے پریس وِچ علاقے کی لینگلی کریسنٹ نامی ایک پرسکون گلی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہتا تھا۔

پولیس نے اس مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے موبائل، کمپیوٹرز اور کچھ دستاویز تحویل میں لے لیں تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔

مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 سال کے درمیان کی عمر والے دو مردوں اور ایک 60 سالہ خاتون کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری یا اس میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پڑوسیوں نے بتایا کہ جہاد الشامی نے کبھی شدت پسندانہ رویے کا اظہار نہیں کیا۔ وہ اکثر گھر کے باغ میں ورزش کرتا نظر آتا تھا اور کبھی مغربی لباس تو کبھی شامی روایتی کپڑے پہنتا تھا۔

ایک اور پڑوسی نے بتایا کہ وہ ایک عام شخص کی طرح تھا، سب سے بات چیت کرتا تھا اور نہ کبھی کسی سے جھگڑا ہوا۔ اس کے خیالات بھی متشدد نہیں تھے۔

جہاد الشامی کے خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اہل خانہ نے کہا کہ یہ حملہ ہمارے لیے شدید صدمے کا باعث ہے۔ ہم اس شرمناک اور بھیانک فعل سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے دل متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جہاد الشامی نے جمعرات کی صبح سینیگاگ (یہودی عبات گاہ) کے باہر لوگوں پر گاڑی چڑھائی اور بعد ازاں چاقو سے حملہ کیا۔

اس حملے میں 53 سالہ ایڈرین ڈال بی اور 66 سالہ میلون کراوٹز ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کو غلطی سے پولیس کی فائرنگ لگنے کا بھی اندیشہ ہے۔

اس حملے کے سات منٹ بعد پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا جس نے ایک جیکٹ پہن رکھی تھی۔

پولیس کو شبہ تھا کہ یہ جیکٹ بارودی مواد سے بھری ہوئی ہے اور شاید ملزم اسے دھماکے سے اُڑانے کے لیے استعمال کرے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ نقلی تھی۔

برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حملے کے پیچھے کسی دہشت گرد نیٹ ورک یا تنظیم کا ہاتھ ہے۔

ان کے مزید کہنا تھا کہ جہاد الشامی کا ریکارڈ بھی صاف ہے نہ تو پولیس اور نہ ہی ایم آئی فائیو کے علم میں کوئی منفی بات ہے اور نہ ہی وہ کبھی حکومت کے ’پریونٹ پروگرام‘ میں ریفر کیا گیا تھا۔

تاحال اس حملے کے محرک ک پتا نہیں لگایا جا سکا البتہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کا اس کا سبب ہوسکتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ریاض: جامعہ نورہ یونیورسٹی میں ’انٹرنیشنل بک فیئر‘ کا کامیاب انعقاد
  • سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب
  • پنجاب بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، متعدد شہر جل تھل
  • دنیا کا سب سے زیادہ شور شرابے والا خطہ کونسا ہے؟
  • خاتون کی نشاندہی پر موبائل فون اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
  • پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے معرف مصنف عبدالخالق بٹ کی کتاب ’’لفظ تماشا‘‘ کو عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب کے ذریعے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو پیش کیا
  • برطانیہ؛ یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا جہاد الشامی کون تھا ؟
  • آئی فون کے شوق میں گردہ بیچنے والا نوجوان زندگی بھر کی مشکل میں مبتلا
  • امریکا میں 2 سروں والا نایاب سانپ ’ہاریبو‘ دریافت