data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251006-08-12
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ آزادفلسطینی ریاست کے قیام تک حماس کا ہتھیارنہ ڈالنے کا فیصلہ زمینی حقائق کے مطابق سو فیصد درست ہے۔ٹرمپ کا بیس نکاتی جنگ بندی کا منصوبہ غزہ میں اسرائیل کی دادگیری کو مزید تقویت دے گا۔مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پرحملہ اورسابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت غیرمسلح سماجی کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت اسرائیلی فوج کی بحری قزاقی، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور کھلی دہشتگردی ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ مزاحمتی تحریک حماس کے بغیرمذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ان شاء اللہ فلسطینی عوام کی جدوجہد اورشہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزے کے جھٹکے، شدت 5.0 ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر شہری عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0اور گہرائی 25کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم وہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین