جماعت اسلامی سندھ کا ریاض ناہیوں کوفوری بازیاب کرانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹ) جماعت اسلامی سندھ نے گھارو شہر سے لاپتا ہونے والے نوجوان ریاض ناہیوں کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اغوا کرنے کے واقعات سے سندھ میں بھی بلوچستان جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے،اگر کسی نے قانون کیخلاف ورزی کی یا کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے قانونی طریقے سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے، لوگوں کو ڈاکوں اور دہشتگردوں کی طرح لاپتہ کرنا ناانصافی ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے آج ایک بیان میںکہا ہے کہ ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود ریاض ناہیوں کو عدالت میں پیش نہ کرنا قانون اور انصاف سمیت انسانیت کی بھی توہین ہے۔انہوں نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی کے گھر سے اگر مرغی بھی گم ہوجائے تو لوگ پریشان ہوجاتے ہیں لیکن ایک گھر سے نوجوان کا لاپتہ ہونا اور ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود نام ونشان نہ ملنے سے اس خاندان پر کیا بیت رہی ہے وہ وہی جانتا ہے جس کے ساتھ ایسا حادثہ ہوا ہو۔ محمد یوسف نے سندھ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گھارو کے نوجوان ریاض ناہیوں کو فی الفور بازیاب کروایا جائے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کندھکوٹ کا اسرائیل کیخلاف احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان جن کو گزشتہ روز پہلے صہیونی حکومت نے حراست میںلے لیا ہے، کی رہائی کے لیے پورے ملک میں احتحاج کیا جارہا ہے۔ اس پر سندھ کے شہر کندھکوٹ میں بھی پرامن احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کی رہنمائی غلام مصطفی میرانی رہنما جماعت اسلامی،حافظ نصراللہ چنا، مولوی رفیع الدین چنا اور پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ کے سینئر وائس پریزنٹنٹ محمد عبدالعزیز سومرو اور وہاں کی سول سوسائٹی ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے احتجاج میں شریک ہوئی۔