پاک فوج نے ملکی ماہرین کے تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔

جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز نے کیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر شریک افسران، جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربہ پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔

فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان امن پسند ملک ہے اگر کسی نے  ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بہت جلد وہ اپنے انجام  سے  واقف  ہوگا؛ وزیراعلیٰ سندھ 

وزیراعلیٰ سندھ کا شاندار کامیابی پر  پاک فورسز ، انجینئرز اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش ؛ وزیراعلیٰ سندھ

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کامیاب تجربہ

پڑھیں:

اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 

روم؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے  الزام  میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطالوی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔ چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب  ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4  پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہے کہ  اطلاع ہے کہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ سفارتخانہ اطالوی حکام سے رابطہ میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 
  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان