پاکستان کا 750 کلو میٹر رینج کے حامل فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) پاکستان کی جانب سے 750 کلو میٹر کی رینج میں نئے شامل کیے گئے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا گیا۔
(جاری ہے)
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل ایڈز سے لیس یہ زمین سے لانچ کیا جانے والا ہتھیاروں کا نظام انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے حصے کے طور پر فتح 4 پاک فوج کے روایتی میزائل سسٹم کی رسائی، مہلکیت اور بقاء کو مزید بڑھا دے گا۔
فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کے کامیاب تجربے کا چیف آف جنرل سٹاف، پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران، سرشار سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا، صدر، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی فتح 4 کی تربیتی فائر کے کامیاب انعقاد پر حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ