وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب سے آڈیٹرجنرل آف پاکستان مقبول احمدگوندل نے منگل کویہاں خیرسگالی ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی وپیشہ وارانہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بلال اظہر کی صدر یو اے ای سے ملاقات، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیا نی نے ابوظہبی کے قصر البحر (صدارتی محل) میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صدر متحدہ عرب امارات اور برادر یو اے ای کی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔ صدر یو اے ای نے خیر سگالی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائو ں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی ابوظہبی میں اتحاد ریل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی ریل ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نمائش و کانفرنس (GRTIEC) میں شرکت کے لئے ابو ظہبی میں موجود ہیں۔ جہاں وہ علاقائی روابط اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق مباحثوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔