ضیا لنجار کی والدہ کے انتقال پر وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی تعزیتیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سٹی42: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی دونوں نے کا صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ کے بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا ضیاءالحسن لنجار اور ان کی فیملی سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لئے خصوصی پیغام بھیجا۔
کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی تعزیت
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن النجار کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ اپوزیشن لیدر علی خورشیدی جن کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، انہوں نے اپنے تعزیت کے پیگام مین کہا، اللہ تعالیٰ ضیاءالحسن النجار کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
لاہوریوں کے لیے خوشخبری
دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں ہم ضیاءالحسن النجار اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، اپوزیشن لیڈر نے کہا، اللہ تعالیٰ ضیاءالحسن النجار کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر کی والدہ
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔