پاکستانی فری لانسرز کی تعداد 23 لاکھ ہوگئی، دنیا بھر سے1 ارب ڈالر کمانے کی صلاحیت
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: فری لانسرز ایسوسی ایشن نے حوصلہ افزا انکشاف کیا اور بتایا ہے کہ وطن عزیز کے آئی ٹی شعبے میں فری لانسروں کی تعداد’’ 23لاکھ‘‘ ہو گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ان میں نوجوان لڑکے لڑکیاں شامل ہیں جو اپنی تخلیقی وتحقیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان ہی نہیں بین الاقوامی ڈیجٹل معیشت میں حیرت انگیز کارنامے انجام دے رہے ہیں۔
یہ پاکستانی جوہر قابل کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما رہا۔ یہ زرمبادلہ عنقریب ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔
کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
یہ نوجوان فری لانسرز ملکی ڈیجیٹل ترقی کے محرک بن چکے ہیں ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
غیر قانونی تارکین وطن دنیا بھر میں سلامتی کے لیے چیلنج، ’دی گارڈین‘ کی رپورٹ میں پاکستانی مؤقف کی تائید
دنیا بھر میں غیر قانونی تارکین وطن نہ صرف معاشی دباؤ پیدا کر رہے ہیں بلکہ ممالک کی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں، اور پاکستان کے مؤقف کی حالیہ بین الاقوامی تائید سامنے آئی ہے۔
برطانوی جریدے دی گارڈین کے مطابق برطانیہ میں بھی پناہ گزینوں کا نظام قابو سے باہر ہو چکا ہے اور ملک میں برادریوں میں تقسیم پیدا کر رہا ہے، اب پناہ گزینوں کو مستقل نہیں بلکہ عارضی حیثیت دی جائے گی اور ہر 2 یا اڑھائی سال بعد دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سکھ رہنماؤں کا قتل، گارڈین نے بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے آنے والوں کو مستقل رہائش کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔
برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی ہجرت زبردست دباؤ ڈال رہی ہے، قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور نظام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ رہائش اور مالی امداد کو اختیاری بنایا جا رہا ہے تاکہ کام کرنے والوں کی حمایت ختم کی جا سکے۔
مزید پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ غیر قانونی ہجرت سے نمٹنے کی سب سے وسیع اور جامع اصلاحات ہیں۔ پاکستان میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین دہشتگردی اور اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے، اور ملکی سلامتی کے پیشِ نظر افغان شہریوں کی واپسی تیزی سے جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی جریدے دہشتگردی اور اسمگلنگ دی گارڈین غیر قانونی افغان مہاجرین غیر قانونی تارکین وطن