قومی نوجوان روزگار ’’ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ ‘‘پالیسی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-08-18
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم نوجوان پروگرام (پرائم منسٹر یوتھ پروگرام) کے کوارڈی نیٹر رانا مشہود احمد خان نے قومی نوجوان روز گار( نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ )پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو ملکی و غیر ملکی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ایوان اقبال لاہور میں نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی پر رانا مشہود احمد خان کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ تمام نوجوانوں کو اپنی زندگی بنانے کا موقع دیا جائے گا،2029ء تک خواتین کو بھی روزگار پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی ہر اس نوجوان کے لیے ہے جو اسکول، کالج، یونیورسٹی میں پڑھ رہا ہے یا تعلیم یافتہ نہیں ہے، ان سب کو مواقع دیے جائیں گے۔رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ اگلے 3 سال میں 7 لاکھ 80 ہزار نوجوان جاپان،1 لاکھ 25 ہزار سائوتھ کوریا جبکہ سعودی عرب اور قطر میں 20لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 8لاکھ نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجا جا چکا ہے اور دسمبر تک 10لاکھ کا ہدف پورا کریں گے جب کہ نوجوانوں کو ایگری کلچر، ٹورازم اور گرین جابز کے شعبے میں بھی آگے لایا جائے گا اور10نئے بزنس رجسٹرڈ کیے جائیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار ملنے پر10 لاکھ روپے کا بلا سود قرض دیا جائے گا اور ہم میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار دیں گے جبکہ سہولت کسی جماعت کے لیے نہیں بلکہ سب پاکستانیوں کے لیے ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ آج پاکستان کا تاریخی دن ہے، جس میں نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی سے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔45
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو رانا مشہود جائیں گے جائے گا
پڑھیں: