پڈعیدن،ہائی ٹینشن تاروں میں الجھ کر نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) مہران ہائی وے پر کوٹ لالو کے قریب ہائی ٹینشن تاروں میں الجھ کر نوجوان جاںبحق،متوفی مبینہ 11 ہزار وولٹ تار کاٹتے ہوئے ہلاک ہوا،پولیس۔ مہران ہائی وے کوٹ لالو کے قریب ہائی ٹینشن تاروں میں الجھ کر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاںبحق ہو گیا ۔اطلاع پر کوٹ لالو پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی کی شناخت گاوں کنڈو خان مری کے رہائشی جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ متوفی نوجوان مبینہ 11 ہزار وولٹ تاریں کاٹ رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔