Jasarat News:
2025-11-18@20:29:00 GMT

قوم پرست رہنما کی بازیابی کے لیے گھارومیں شٹرڈائون ہڑتال

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گھارو(نمائندہ جسارت)6 روز سے لاپتہ قوم پرست رہنما ریاض ناہیو کی عدم بازیابی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد شام کو گھارو شہر میں احتجاجی دھرنا دیکر شاہراہ عام ٹریفک کے لیے مکمل بند کردی گئی جسکے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق قوم پرست رہنمائوں عمر ناہیو، فقیر رمضان ناہیو، سید نواز شاہ بھاڈائی، سید جلال شاہ، واحد خاصخیلی، نتھو بروہی، انعام سیال، راجو قریشی، سید ایاز شاہ، پیر گلزار شاہ نے نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف گھارو گولائی پر سینکڑوں سیاسی کارکنوں اور شہریوں کے ہمراہ دھرنا دیا جس کے نتیجے میں کراچی سے ٹھٹھہ ساکرو اور ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی گاڑیوں کی شاہراہ کے دونوں اطراف لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر گمشدہ نوجوان ریاض ناہیو کے بھائیوں ایس ٹی پی رہنما عمر ناہیو ، فقیر رمضان ناہیو و دیگر نے کہا کہ ہمارے نوجوان بھائی کو 6 روز قبل اسٹیل ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا۔ جسے ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوریت کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا نوجوان بھائی کسی جرم میں ملوث نہیں ہے۔ اور ایسے نوجوان کو کسی مجرم کی طرح اغوا کرنا یا غائب کرنا سراسر زیادتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ریاض ناہیو کسی جرم میں ملوث بھی ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے نا کہ اسے اسطرح سے لواحقین سے چھپا کر رکھنے کا کیا مقصد ہے انہوں نے کہا آج اسے لاپتہ ہوئے 6 روز گزر چکے ہیں ہمیں تو اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں ہمارے بھائی کو جان سے نا ماردیا گیا ہو انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ خدارا ہمارے بھائی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایک خاتون کو خود کو بھائی کہنے سے روک دیا۔

فہد مصطفیٰ پاکستان سیلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL) میں شرکت کے لیے ہیوسٹن میں موجود ہیں۔ PCCL کی ہیوسٹن میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ندا یاسر، شائستہ لودھی، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، علی رضا، یاسر حسین، سمیع خان، کامران اکمل اور سابق کرکٹر عبدالرزاق سمیت دیگر اداکار اور کرکٹرز بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسے بہت سنبھال کر رکھنا‘، فہد مصطفیٰ کا ثمر جعفری کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ

پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندہ دیا مسعود  نے سوال کیا کہ ان کی ٹیم غیر متوقع میچ پیش کرے گی اور ساتھ ہی خاتون نمائندہ نے کہا کہ اس کا جواب فہد بھائی دیں۔ جس پر فہد مصطفیٰ نے ان کو کہا کہ آپ مجھے بھائی تو مت بولیں، اور ساتھ ہی کہا کہ بات کرتی رہیں آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WE News (@wenewspk)

دیا مسعود نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امید ہے کہ یہ لمحے سب ریکارڈ کر رہے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فہد مصطفی ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں امن کانفرنس، شیعہ سنی علماء کی شرکت، امن، بھائی چارے پر زور
  • مداح کے ’بھائی‘ کہنے پر فہد مصطفیٰ کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل
  • سٹی کورٹ میں 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی ہڑتال کے باعث سناٹا چھایاہواہے
  • 27 آئینی ترمیم کے خلاف کراچی بار کی ہڑتال‘سائلین پریشان
  • ’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ
  • مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
  • مونس الہٰی کو کلین چٹ مل گئی،انٹرپول تحقیقات بند،سفری پابندیاں ختم