data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ آج (اتوار 5 اکتوبر) کو شاہراہِ فیصل پر ہونے والا عظیم الشان یکجہتی غزہ مارچ  اہلِ فلسطین سے بھرپور یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہوگا۔

منعم ظفر خان  نے مارچ کے اسٹیج اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور شہر بھر سے عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ آج کا مارچ غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا جا رہا ہے،فلسطین میں اب تک 67 ہزار سے زائد شہید اور ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں دو تہائی خواتین اور بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے وہ ممالک جو جمہوریت، انسانی حقوق اور امن کی بات کرتے ہیں، آج ظالم کے ساتھ کھڑے ہیں،  اگر امریکا کی پشت پناہی نہ ہوتی تو اسرائیل کب کا شکست کھا چکا ہوتا۔

 انہوں نے نشاندہی کی کہ اقوامِ متحدہ میں جب اسرائیلی وزیرِاعظم تقریر کے لیے آئے تو ہال خالی پڑا تھا، جو عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف عوامی بیداری کا مظہر ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ یورپ اور افریقہ سمیت پوری دنیا میں لوگ فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں، اور کراچی کا آج کا مارچ اسی عالمی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے،  حماس صبر، استقامت اور قربانی کی علامت بن چکی ہے، اور اس نے ثابت کیا ہے کہ عزم و حوصلے سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کو سمجھنا چاہیے کہ ریاست صرف فلسطینیوں کی ہے، اسرائیل کو ایک سازش کے تحت 1948 میں فلسطین میں لاکر بسایا گیا، اور آج بھی امن کے نام پر فلسطینی خود مختاری کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

امیرِ جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ حماس نے امن معاہدے کے 20 نکاتی ڈرافٹ پر اپنے مؤقف میں دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، اسرائیل کو غزہ خالی کرنا ہوگا، اور فلسطین کا حل وہی لوگ نکال سکتے ہیں جنہیں فلسطینی عوام نے اختیار دیا ہے۔

منعم ظفر خان نے عوام سے اپیل کی کہ کراچی کے تمام مکاتبِ فکر کے افراد شاہراہِ فیصل کے مارچ میں بھرپور شرکت کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم اہلِ غزہ اور اہلِ فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا غزہ مارچ محض ایک احتجاج نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین کی آزادی کے عزم کا اعلان ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی