بھارت: مجرم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر 4 اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش سے متنازع وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے نتیجے میں میں غازی آباد شہر کی پولیس کے 4اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل وڈیو میں اہلکاروں کو ایک مجرم کی سالگرہ کی تقریب میں خوشیاں مناتے دیکھا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان میں پولیس چوکی کے انچارج آشیش بھی شامل تھے،جب کہ دیگر 3کانسٹیبل تھے۔ تقریب کا میزبان پولیس ریکارڈ میں ایک معروف اور مطلوب مجرم ہے۔ وڈیو کے سامنے آتے ہی غازی آباد کے ڈی سی پی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایم 5 موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل سے ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق
موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماری۔ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔