شاہد آفریدی کا کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ رات ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے ایکس پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیاسی بیان بازی بھی کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ بھی دہرایا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ 'یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ہے، مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ کا نتیجہ آیا تو اسکور بورڈ پر اسکور 0-7 تھا۔خیال رہے کہ کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپوزیشن جماعت کانگریس کی بھی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ کانگریس رہنما اتل پٹیل نے کہا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے ملانا ناقابل قبول ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی کوئی سمجھ ہے؟بھارتی اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا اگر میچ کھیلا تو کھیل کی روح کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، نہ کہ اسے جنگی پروپیگنڈے میں بدلنا چاہیے تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی وزیراعظم مودی کو
پڑھیں:
بابر اعظم نے صفر پر آؤٹ ہونے میں شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
فائل پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ناپسندیدہ ریکارڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے منگل کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑا۔ بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے ہی میچ میں زمبابوے کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی 31 سالہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 9ویں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی یوں بابر اعظم شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے اُن بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے جن کے سب سے زیادہ صفر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پرآؤٹ ہونے کے ریکارڈ کی فہرست میں صائم ایوب اور عمر اکمل مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں، دونوں بیٹرز 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس فہرست میں اب دوسرا نمبر بابر اعظم کا آگیا ہے جو 9 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔