دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، مسلح افراد نے پیشی پرآئے 3افراد کو گولیاں ماردیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)دیرانہ دشمنی کا شاخسانہ، گھات لگا کر بیٹھے مسلح افراد کی فائرنگ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، افسوس ناک واقعہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں لنڈو موری اسٹاپ پر پیش آیا جہاں پر لاکھا روڈ سے کنڈیارو کی عدالت میں شنوائی کیلئے جانے والے ڈاھری برادری کے افراد پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں ڈاھری برادری کے دو افراد سمیت ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا،فائرنگ سے علاقے میں خود و ہراس پھیل گیا،ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو کے نوٹس پرضلع بھر سے بھاری پولیس نفری جائے واردات پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، کنڈیارو پولیس کے مطابق زخمی اور جاں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جاں بحق افراد میں 54 سالہ رسول بخش ولد اللہ واریو ڈاھری، 24 سالہ محمد ارشد ولد صوف ڈاھری اور راہگیر شاہد راجپر شامل ہیں، فائرنگ میں محمد سعید ولد رسول بخش ڈاھری شدید زخمی ہوا ہے، پولیس نے مزید بتایا کہ جاں افراد کی نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایبٹ آباد: ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور 2بھانجیوںکو قتل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایبٹ آباد (اے پی پی) حویلیاں کے علاقہ بانڈی کوٹلاں میں ذہنی مریض شخص نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور دو بھانجیوں کو قتل کر دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے حقیقی بھائی راشد خان ولد حیدر زمان، بھابھی سندس بی بی اور دو سگی بھانجیوں سعدیہ بی بی اور واحدہ بی بی کو قتل کیا۔ پولیس نے چاروں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔