Express News:
2025-11-21@03:23:44 GMT

بٹ کوائن کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

گزشتہ ہفتے قیمت میں 10 فی صد اضافے کے بعد بِٹ کوائن نے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی حد عبور کر لی۔

تازہ ترین سنگِ میل ’اپٹوبر‘ نامی ٹرینڈ کو فالو کرتا دِکھائی دیتا ہے جو کہ کرپٹو انڈسٹری کی ایک اصطلاح ہے (اکتوبر کے مہینے میں ماکیٹ نے ہمیشہ بہتر پرفارم کیا ہے)۔

اس سال بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں دُگنی ہے، جس کے حوالے سے کچھ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ 2025 کے آخر میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے گزشتہ دو ہفتوں میں بائنینس اور کوائن بیس جیسے ایکسچینج سے اندازاً 15 ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن نکالے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، سونے کی قیمت میں آج 7000 کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 7000 روپے کمی کے بعد 423,662 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6002 روپے کمی کے بعد363,221 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,964 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 70 ڈالر کمی کے بعد 4013 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ؛ 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
  • سب سے امیر فلپائنی ارب پتی نے صرف چار دنوں میں اپنی 18 ارب ڈالر کی دولت کھو دی!
  • عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
  • انٹربینک مارکیٹ: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • سونے کی قیمت میں7900 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
  • اوگرا، درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی؛ بٹ کوائن ایک ہفتے میں 13 فیصد گر گیا