جی ایچ کیو حملہ کیس: گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (جسارت نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔ منگل کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جبکہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان بھی حاضری لگوا کر واپس روانہ ہو گئے۔ بعد ازاں کیس میں وکلائے صفائی نے بانی چیئرمین عمران خان کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہان سے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کر دی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان گواہان نے کیا کہا ؟ عمران خان نے کچھ نہیں سنا۔ ملزم اور وکلا کی عدم موجودگی میں ریکارڈ بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ملزم کے سامنے بیان ریکارڈ ہونا لازم ہے۔وکلائے صفائی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وکلائے صفائی
پڑھیں:
امریکا: صفائی کے دوران ملنے والے ٹکٹ نے انعام جتوادیا
امریکا میں ایک خاتون کو گھر صاف کرتے ہوئے لاٹری کے ٹکٹوں سے بھرا ایک بکس ملا جس کے ایک ٹکٹ نے ان کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔
امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی الفریڈا ہاکنز نے ورجینیا لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ وہ اپنے رچمنڈ شہر میں قائم گھر کی صفائی کر رہی تھیں جب انہیں اپنی الماری میں ایک بکس ملا جس میں بغیر کھرچے کچھ ٹکٹ ملے۔
جلد ہی انہیں معلوم ہوا کہ بکس میں موجود ایک ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔
انہوں نے کہا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔