2025-10-06@18:15:55 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی»:

    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بدانتظامی کے بعد پارٹی قیادت نے معاملے کی چھان بین کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے، جو ضلعی کابینہ کے ارکان پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کو 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پشاور میں 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ہونے والے جلسے نے اندرونی اختلافات اور تنظیمی بدانتظامی کو آشکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسہ: پی ٹی آئی کا وفاق سے 4 نکاتی مطالبہ رنگ روڈ کے کھلے میدان میں جلسے کے لیے پنڈال قائم کیا گیا تھا، لیکن ناقص انتظامات اور سیکیورٹی میں غفلت کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔ متعدد کارکنوں نے پنڈال میں...
    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا ہے،  طلبہ کی جانب سے احتجاج اور اسمبلی میں اس معاملے پر آواز اٹھائے جانے کے بعد ایک نوٹفیکیشن کے ذریعے اس معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی سربراہی میں اراکین اسمبلی پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی جنوری کے آخری ہفتے میں قائم ہوئی تھی۔   کچھ ہی روز بعد اس کمیٹی...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نےانٹر سال اول میں فیل ہونے والے طلبہ کو 15 سے 20 فیصد تک گریس مارکس دینے کی سفارش کردی۔  انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کو پیش کردی ہے، اس رپورٹ میں  نتائج ،اسسمنٹ ، بورڈ اور کالجوں کی اکیڈمک صورتحال پر تفصیلی نکات شامل کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی انٹر سال اول میں فیل ہونے والے طلبہ کو 15 سے 20 فیصد تک گریس مارکس دینے کی سفارش کردی ہے ۔...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، جمعرات کو کمیٹی نے انٹر بورڈ کا پہلا آفیشل دورہ کیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دورے کے پہلے روز  میٹرک میں 85 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کی امتحانی کاپیاں دکھائی گئیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس " کو بتایا کہ متعلقہ طلبہ کی مختلف مضامین کی کئی کاپیاں ایسی سامنے آئیں جن پر دیے گئے سوالات کے جوابات کے بجائے غیر متعلقہ تحریریں لکھی گئی تھیں، ایک کاپی پر طالب علم کی جانب سے فلمی گیت جبکہ ایک علیحدہ کاپی...
    فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مبالغہ آرائی پر مبنی سابق وزیر کے بیان کے محرکات کا پتہ چلائے گی، فوٹو : پی آئی ڈی وفاقی کابینہ نے پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سابق وفاقی وزیر کا پائلٹس سے متعلق دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ اور مبالغہ آرائی پر مبنی تھا، سابق وزیر کے بیان سے ملک اور قومی ایئرلائن کا تشخص شدید متاثر ہوا، سابق وزیر کے بیان سے قومی خزانے کو بھی شدید نقصان ہوا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر...
۱