ڈی جی خان میں دل کے سرکاری اسپتال میں سکیورٹی گارڈ مریضوں کا علاج کرنے لگا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان میں دل کے سرکاری اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ مریضوں کا علاج کرنے لگا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی وارڈ میں سینے میں تکلیف کی شکایت پر مریض کو لایا گیا تھا جہاں پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے مریض کا چیک اپ کیا اور پھر ای سی جی بھی کی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے نوٹس لےکر ایڈیشنل ایم ایس کارڈیالوجی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔