چمن سرحد پر ڈرائیوروں کی مشکلات بڑھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چمن (صباح نیوز) چمن سرحد پر ڈرائیوروں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ افغان مہاجرین کو چھوڑ کر واپس آنے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے نام پر ایک ہفتے سے زائد روکا جاتا ہے، جس سے ڈرائیور سخت تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پانچ سے چھ سو گاڑیاں افغانستان میں پھنس چکی ہیں لیکن حکام روزانہ صرف 30 سے 40 گاڑیوں کو پاکستان میں داخل ہونے دیتے ہیں، جبکہ چمن سے سینکڑوں گاڑیاں معمول کے مطابق پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں۔ متاثرہ ڈرائیوروں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور بلاجواز چیکنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ٹرانسپورٹ اور تجارت کا نظام بحال ہوسکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر زرداری کو 4ممالک کے سفیروں کی جانب سے اسناد پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-13
اسلام آباد (صباح نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری کو چار ممالک کے سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔ اسناد پیش کرنے والوں میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین ،ماریشس کے ہائی کمشنر منصور کریم بخش ، ڈنمارک کی سفیر مایا مورٹینسن،امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الذابی شامل ہیں
اسلام آباد: صدرمملکت آصف زرداری کو ڈنمارک کی نامزد سفیر مایا مورثنسن اپنی اسناد پیش کررہی ہیں