ٹرمپ کا نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کو الینوائے اور اوریگون میں تعینات کرنیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پینٹاگون کی طرف سے اس معاملے کے اعلان کے بعد وفاقی جج کیرن ایمرگٹ نے ایک فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ٹرمپ انتظامیہ کو اگلے نوٹس تک پورٹ لینڈ، اوریگون میں کسی بھی ریاست میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے سے منع کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست الینوائے کے ڈیموکریٹک گورنر جے بی پرٹزکر نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کو الینوائے، اوریگون اور دیگر شہروں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے کی حمایت واپس لیں اور ٹرمپ کے ساتھ تعاون کرنے سے گریز کریں۔ پرٹزکر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پینٹاگون سے کہا ہے کہ وہ 100 وفاقی فوجی الینوائے بھیجے۔
الینوائے کے گورنر نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے اس ماہ شکاگو میں امیگریشن پالیسیوں کا سخت نفاذ اس علاقے میں فوجی افواج کی تعیناتی کا پیش خیمہ تھا۔ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے شکاگو اور الینوائے کے دیگر حصوں میں ایک امیگریشن آپریشن کیا ہے، جسے "آپریشن ہاف وے لائٹننگ" کہا جاتا ہے۔ پرٹزکر نے یہ ریمارکس پینٹاگون کی طرف سے امیگریشن سے متعلق مظاہروں کیوجہ سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے کیلیفورنیا اور ٹیکساس نیشنل گارڈ کے فوجیوں کو پورٹ لینڈ میں طلب کرنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد کیا۔
لیکن پینٹاگون کی طرف سے اس معاملے کے اعلان کے بعد وفاقی جج کیرن ایمرگٹ نے ایک فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ٹرمپ انتظامیہ کو اگلے نوٹس تک پورٹ لینڈ، اوریگون میں کسی بھی ریاست میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے سے منع کیا گیا۔ گزشتہ روز اسی وفاقی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عارضی طور پر پورٹ لینڈ شہر میں اوریگون نیشنل گارڈ کے 200 فوجیوں کی تعیناتی سے روک دیا تھا جبکہ ان کے قانونی مقدمے پر کارروائی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر گیون نیوسم نے اعلان کیا کہ وہ "طاقت کے خوفناک غلط استعمال" کے لئے ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔
امریکی صدر اپنی امیگریشن مخالف پالیسیوں اور بڑھتے ہوئے جرائم سے لڑنے کے لیے لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی میں کئی ہفتوں سے نیشنل گارڈ تعینات کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے قانونی چیلنجز درپیش ہیں۔ ایک اور وفاقی عدالت نے 2 ستمبر کو ٹرمپ انتظامیہ کو کیلیفورنیا میں جرائم سے لڑنے کے لئے فوجی طاقت کے استعمال سے روک دیا تھا، لیکن حکومت کی اپیل کی وجہ سے یہ فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔ واشنگٹن کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرل نے بھی 4 ستمبر کو ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں امریکی کیپیٹل میں نیشنل گارڈ کے فوجیوں کی تعیناتی کو ختم کیا گیا تھا۔ ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں آیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹرمپ انتظامیہ نیشنل گارڈ کے پورٹ لینڈ کیا تھا
پڑھیں:
پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے، غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خون خرابے کو ختم کرنے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانے اور دیرپا امن کی جانب قابل اعتماد سیاسی عمل کی راہ ہموار کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر حملے بند کرے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس کے نتیجے میں پائیدار جنگ بندی اور ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا امن قائم ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس عمل میں تعمیری اور بامعنی تعاون جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی کاز کے لیے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کےلئے ان کی منصفانہ جدوجہد میں مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے جس کے تحت بین الاقوامی قانونی جواز اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔