Express News:
2025-10-04@16:44:20 GMT

کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر 100 فٹ روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ہے اور لاش عباسی شہید اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسرا واقعہ گارڈن کے علاقے مچھلی مارکیٹ فاطمہ مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

چھیپا ایمبولینس کے ذریعے زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کی شناخت شاہد ولد عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 30 سال ہے۔

فائرنگ کے دونوں واقعات کی وجوہات اور ملوث افراد کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ کے ایک شخص

پڑھیں:

سردار عتیق احمد خان کی زخمی اہلکاروں کی عیادت، پرتشدد واقعات کی شدید مذمت

صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے گھروں کا سامان جلادیا، اللہ نے ہماری جان بچائی، زخمی پولیس اہلکار نے سب کچھ بتادیا

اس موقع پر انہوں نے پرتشدد واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے جو اپنی اعلیٰ روایات اور مہمان نوازی کے باعث پورے ملک میں مشہور ہے، لیکن افسوس ہے کہ چند مٹھی بھر عناصر نے ان روایات کو دن دہاڑے پامال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتظامی اداروں اور ان کے اہلکاروں نے گزشتہ 77 سالوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر، لداخ اور دیگر علاقوں سے آنے والے مظلوم کشمیریوں کی ہمیشہ خوش دلی سے میزبانی کی ہے، جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، 3 اہلکار شہید

سردار عتیق نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، جبکہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ دے کر دونوں خطوں کے عوام کو ایک اٹوٹ رشتے میں باندھا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی پرتشدد کارروائیاں ہر محب وطن کشمیری کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ معاہدے کی روشنی میں ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں اور ایک جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ یہ عمل شفاف انداز میں اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم سردار عتیق کشمیر بنے گا پاکستان کشمیری مہاجرین مسلم کانفرنس

متعلقہ مضامین

  • سردار عتیق احمد خان کی زخمی اہلکاروں کی عیادت، پرتشدد واقعات کی شدید مذمت
  • پاکپتن: آوارہ کتوں کا حملہ، ڈی ایم ایس اسپتال بھی زخمی
  • کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی
  • کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ  کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بہن اور بھائی زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
  • کراچی: بھتہ خور پھرسراٹھانےلگے، ملزمان کی بھتےکی پرچی دینےکےبعدفائرنگ، زیرتعمیرعمارت کاچوکیدار زخمی
  • فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی