سول اسپتال نواب شاہ کے اطراف صفائی ستھرائی کی ابترصورت حال
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نواب شاہ(نمائندہ جسارت) سول اسپتال نواب شاہ کے عقبی جانب اور کوٹ روڈ پر واقع ایچ ایم خوجہ ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اسپتال کے اطراف اور رہائشی علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن سے تعفن اٹھ رہا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اسپتال کے باہر جمع ہونے والی غلاظت اور کوڑے کرکٹ کے باعث مریض اور ان کے تیماردار سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ لوگ اسپتال صحت یابی کے لیے آتے ہیں لیکن ماحولیاتی آلودگی اور بدبو کے باعث مزید بیمار ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اسپتال کے عقبی حصے میں کچرے کے ڈھیر مچھروں، مکھیوں اور آوارہ کتوں کی افزائش کا مرکز بن چکے ہیں، جس سے ہیضہ، ڈینگی، ملیریا اور دیگر متعدی امراض پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ کئی بار ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ اسپتال کے قریب رہنے والے خاندان روزانہ گندگی اور تعفن کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بچے اور بزرگ بیمار پڑ رہے ہیں، جبکہ اسکول جانے والے طلبہ کو بھی اس گندگی سے گزرنا پڑتا ہے۔ایچ ایم خوجہ ٹاؤن کے مکینوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں صفائی ستھرائی کے نام پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوتا۔ میونسپل اہلکار صرف برائے نام دکھاوے کے لیے کچرا اٹھاتے ہیں جبکہ زیادہ تر گندگی وہیں کی وہیں پڑی رہتی ہے۔ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارش یا سیوریج کا پانی جمع ہوکر مزید مسائل کھڑے کر دیتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔