data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفرآباد(صباح نیوز)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں منگل کودوسرے روز بھی شٹر ڈائون ہڑتال اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے، ایکشن کمیٹی کی حامیوں کو آج بدھ کے روز آزاد کشمیر بھر سے لانگ مار چ کرتے ہوئے مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے،آزاد کشمیر حکومت نے ایک بار پھر ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔ وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور اور دیوان علی چغتائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ریاست کے امن کو برقرار رکھا جائے، لاک ڈائون مودی سرکار کی روایت ہے، بات چیت کے بغیر موجودہ صورتحال کا حل ممکن نہیں، حکومت نے پہلے بھی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا، آزادکشمیر کی فضا امن و بھائی چارے کی ہے اس کو برقرار رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل رہی جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، مظاہروں اور ہڑتال کے باعث انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر کوہالہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف انٹری پوائنٹ بند کردیے، عوامی ایکشن کمیٹی نے آج یکم اکتوبر کو تمام اضلاع سے ریاستی دار الحکومت مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے،کشمیر کے تمام اضلاع سے قافلے مظفرآباد کی جانب چل پڑے ہیںجبکہ حکومت آزاد کشمیر کے وز را نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک با ر پھر مذاکرت کی دعوت دیدی ہے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایکشن کمیٹی کشمیر کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات، وزیراعظم کا خراج تحسین اور خیرمقدم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، عوامی مفاد اور امن وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔ وزیراعظم نے اسے "پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی" قرار دیا اور کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے الحمدللہ۔ شہباز شریف نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین سے مذاکرات کے کئی سیشن کئے اور بالآخر رات گئے فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا۔ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے مفاد کو مدنظر رکھا گیا، احسن اقبال
  • آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات، وزیراعظم کا خراج تحسین اور خیرمقدم
  • آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
  • حکومت پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کا معاملہ ، عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا
  • مظفر آباد: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور
  • حکومت کی مذاکراتی پیشکش مسترد، آزاد کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کر گیا
  • بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کا انکشاف
  • آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی
  • عوامی ایکشن کمیٹی کے زیادہ تر مطالبات مان لیے گئے، احسن اقبال