2025-07-06@10:27:36 GMT
تلاش کی گنتی: 12599
«انخلا کے»:
کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے، فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں، پاک بھارت جنگ میں مودی کا تکبر اور سندور اجڑا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ہنگامی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کی مشترکہ ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، جنہوں نے اہم شاہراہوں، نالیوں اور انڈرپاسز کی صفائی اور پانی کی نکاسی کا عمل بھاری مشینری کی مدد سے شروع کر دیا ہے۔ گرنے والے درختوں اور ملبے کو فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رکھی جا سکے۔ مزید پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت دیگر شہروں موسلادھار بارش، کئی مقامات پر تباہی، مزید بارشوں کی پیشگوئی تمام کارروائیوں کی نگرانی چیئرمین...
اسلام ٹائمز: جلوس کے موقع پر نیاز و سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے بلڈ کیمپ بھی لگائے گئے۔ نذر و نیاز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ مختلف سکیورٹی اور رضاکار تنظیموں نے بھی انتظامات سنبھالے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ ماتمی دستوں نے امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینہ کوبی کی اور نوحہ خوانی کے ذریعے پرسہ دیا۔ جلوس کے موقع پر نیاز و سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے بلڈ کیمپ بھی لگائے گئے۔ نذر...
اسلام آباد میں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد ایمرجنسی آپریشن شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد شہری انتظامیہ نے فوری ایمرجنسی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی نے مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا۔ گرنے والے درختوں اور ملبے کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اہم شاہراہوں، نالیوں اور انڈرپاسز کی صفائی بھی بھاری مشینری کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں 6 ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی ممکن بنائی جائے گی۔ توانائی کے شعبے میں استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس میں اصلاحات، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ڈیزل کی درآمدات پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ پالیسی ترمیم کا مقصد براون فیلڈ ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے منصوبوں کی بحالی ممکن بنانا ہے۔ ریفائنریز کو 7 سال کے لیے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت پر غور اور سرمایہ کاروں کے اعتماد...
اسلام آباد پولیس نے 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات مکمل کیے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 12 جلوس اور 48 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جن کی سیکیورٹی کے لیے 4000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی خود سیکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ پولیس نے ضلع بھر میں 57 سیکیورٹی پکٹس قائم کی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے سیف سٹی کیمروں، باڈی وورن کیمروں اور ڈرونز کے...
آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، کوئی تو سدباب کرے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل رسول کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کربلا کی طرح عالم اسلام خاموش ہے، غزہ میں 70 ہزار مسلمان مرد اور بچے شہید ہو چکے ہیں، آج بھی 58 اسلامی ممالک میں...
جڑواں شہروں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اور 7 جولائی کو اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 06 اور07 جولائی کے دوران موسلا دھار، شدید موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں...
ملک میں مون سون بارشوں کا سپیل جاری ہے، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔جڑواں شہروں میں بھی 130 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوگئی، جبکہ نالہ لئی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں الرٹ جاری ہے، نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ تعینات ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر...
اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے یزید ڈونلڈ ٹرمپ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کے غیور مسلمان اپنے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، اگر کوئی احقمانہ کام کیا تو پوری دنیا سے جواب ملے گا اور ہم پاکستان سے جواب دیں گے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس...
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 6 ارب ڈالر مالیت کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی سفارش پر حکومت نے براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت جاری کی ہے، جس کا مقصد پرانے ریفائنری منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ حکام کے مطابق، 7 سال کے لیے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت دیے جانے پر غور جاری ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ریفائنری اپ گریڈیشن کی راہ ہموار ہو گی۔ مزید پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر اجلاس میں سیلز ٹیکس اصلاحات، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ڈیزل...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں دو روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کرلیا ہے۔ریسکیو افسر کے مطابق عمارت کے نیچے رکشے پارک کیے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 بار بھاری رقوم ملی تھیں جو ذمے داروں کے حوالے کردی ہیں۔
راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور (نیوز ڈیسک)راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ شبیہ ذوالجناح، تعزیے اور علم مبارک کے جلوس روایتی راستوں سے گزر کر اپنے مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ حساس شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بعض شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل...
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے، امامِ عالی مقام کی شہادت ایک الٰہی مشن تھا جس کی بنیاد صداقت، عدل اور خدا کی رضا تھی۔ نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں ان کا کہنا تھا کہ کربلا ضمیر، کردار اور دین کی اصل...
لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں مون سون بارشوں کا سپیل جاری ، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے،لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ شہرکےمختلف علاقوں،پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی ،غازی روڈ، ڈی ایچ اے میں موسلا دھار بارش سےموسم ٹھنڈاہوگیا۔ دوسری جانب جڑواں شہروں میں بھی 130 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوگئی، جبکہ نالہ لئی اور اس کے اطراف...
تبتی بدھ مت کے روحانی رہنما دلائی لاما نے اپنے 90 ویں یومِ پیدائش سے قبل اعلان کیا ہے کہ ان کے انتقال کے بعد ان کا نیا جنم ضرور ہوگا اور ان کی شناخت کا حق صرف دلائی لاما کے دفتر کو حاصل ہوگا، کسی اور کو نہیں۔ بھارتی شہر دھرم شالہ میں ایک مذہبی اجتماع سے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ دلائی لاما کے ادارے کے تسلسل کی تصدیق کر رہے ہیں تاکہ دنیا بھر کے پیروکار کسی ابہام کا شکار نہ ہوں۔ یہ اعلان چین کے لیے ایک کھلا چیلنج سمجھا جارہا ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ دلائی لاما کے نئے جنم کا تعین کرنے کا اختیار اسے حاصل ہے۔ دلائی لاما پہلے...

افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب, وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے , گرفتاریاں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب ہوگیا, جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے. ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے، 4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق گروہ اس دھندے سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈر جنگ کے بعد منظر عام پر آ گئے تمام ویزے...
ایبٹ آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گيا ۔پولیس کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش جناح آباد میں ملزم کے گھر سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب مقتول بچی کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل زمین بوس ہونے والی 5 منزلہ خستہ حال عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ملبے سے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں 12 مرد، 9 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو افسر کے مطابق ملبے تلے اب بھی مزید 3 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، تاہم آپریشن مکمل ہونے میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں...
ریاض احمدچودھری واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا سب سے عظیم معرکہ ہے جس میں نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین اور انکے خاندان نے حق کی سربلندی کی خاطر جو لازوال قربانی پیش کی وہ رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے۔پچھلے کچھ عرصہ سے نام نہاد تنظیموں نے جہاد کے نام پر بنی نوع انسان اور انسانیت کے قتل کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اس سے جہاد کا مقصد پورا نہیں ہوتا بلکہ مسلمان اور اسلام بھی بدنام ہو رہے ہیں۔ اصل جہاد اللہ کے احکامات کو بجا لانا ہے اور یہی بہترین جہاد ہے۔صبر کا مطلب...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں شب عاشور کی مجلس میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مجلس میں موجود عزاداروں نے فلک شگاف نعروں سے آیت اللہ خامنہ ای کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں شب عاشور کی مجلس میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مجلس میں موجود عزاداروں نے فلک شگاف نعروں سے آیت اللہ خامنہ ای کا استقبال کیا۔ واضح رہے اسرائیل کی جانب سے ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی۔محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔محکمہ جنگلی حیات نے کریک ڈاؤن کے دوران 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد کر کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور 5 مقدمات بھی درج کرلیے۔ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا کہ صرف لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد گرفتار کیے ہیں۔اسی طرح گوجرانوالا سے بھی 4 شیر برآمد کر لیے گئے، ملتان میں 3 شیر بازیاب کرکے ایک شخص کو گرفتار کیاگیا اور دو ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ فیصل آباد میں بھی 2 شیر تحویل میں لیے گئے...
پنجاب بھر میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے شیروں اور دیگر خطرناک جانوروں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب وائلڈ لائف رینجرز نے صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 18 شیر بازیاب کر لیے ہیں اور مختلف شہروں سے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب وائلڈ لائف نے کارروائیوں کے دوران 5 مقدمات بھی درج کیےاور بتایا کہ دو کیسز زیر تفتیش ہیں۔ ڈی جی وائلڈلائف پنجاب کے مبین الہٰی کی سربراہی میں لاہور کے علاقہ بیدیاں روڈ میں ایک نجی بریڈنگ فارم سے پانچ شیر برآمد کیے گئے جن میں تین نر اور دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور کولمبیا نے سفارتی کشیدگی کے باعث اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا میں صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ سازش پر تعلقات بگڑے جس کے بعد دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو وطن واپس بلا لیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کولمبیا حکومت کے بے بنیاد اور قابل مذمت بیانات پر ردعمل دیاہے،جب کہ مزید اقدامات زیرغور ہیں۔ ادھر کولمبیا کی وزیرخارجہ نے بھی اختلافات پر استعفا دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیٹرو کی جانب سے حالیہ فیصلے ذاتی اور اصولوں کے منافی ہیں۔ کولمبیا کے استغاثہ نے صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ بغاوت کی سازش کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔یاد رہے...
مفتی محمد وقاص رفیعؔ ٭سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کا جسم مبارک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک کے ساتھ مشابہت رکھتا تھا ٭اللہ تعالی نے امام حسین رضی اللہ عنہ کو ظاہری حسن کے ساتھ ساتھ حسن باطنی سے بھی وافر حصہ عطاء فرما رکھا تھا ٭حضرت حسین رضی اللہ عنہ عرب کے فصیح و بلیغ اور ایک بلند پایہ شاعر بھی تھے‘ ان کے شعروںمیں تقوی کادرس ملتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نام و نسب آپ کا نام نامی اسم گرامی حسین، کنیت ابو عبد اللہ، لقب ’’سیدا شباب اہل الجنہ‘‘ (جنت کے نوجوانوں کے سردار) والد کا نام علی ؓدادا کا نام ابو طالب اور والدہ کا نام فاطمہؓ ہے۔ والد کی طرف سے سلسلۂ...
دورۂ شام میں دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ دورۂ شام میں دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ برطانیہ نے شام کی مدد کے لیے 94 ملین پاؤنڈ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ کسی بھی برطانوی وزیر کا 14 سال بعد یہ پہلا دورہ شام ہے، شام میں 2011ء...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے شمالی پاکستان کے علاقوں میں شدید گرمی کے باعث ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ چلاس اور بونجی میں درجہ حرارت تاریخی حدیں عبور کر گیا ہے، جس کے بعد گلیشیئر پگھلنے اور گلاف (گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ) جیسے خطرناک سیلابی واقعات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمے کے مطابق چلاس میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ 45 سال کا ریکارڈ توڑ چکا ہے۔ اسی طرح بونجی میں درجہ حرارت 46.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جو 28 سالہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔ شدید گرمی کے باعث ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں موجود گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا امکان بڑھ گیا...
لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے واقع کے بعد محکمہ جنگی حیات نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بغیر لائسنس کے شیر پالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 13 شیر برآمد کرلیے جبکہ 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ غیرقانونی طور پر گھروں میں شیر پالنے کے الزام میں گرفتار افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق صرف لاہور سے 4 شیر برآمد کرلیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ، ’شیر امیر لوگ رکھتے ہیں، امیروں کے لیے کونسا قانون ہے؟‘ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں...
صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ پاکستان میں محرم الحرام میں ہر بار اہل تشیع مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، کہیں سبیلوں کہیں مجالس و جلوس عزا میں مصنوعی مشکلات پیدا کی جاتی ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ باہمی مشاورت سے سیکیورٹی اور تمام معاملات طے کرنے چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسینؑ نے حسینی و یزیدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا، عزاداری امام عالی مقامؑ امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، عشرہ محرم الحرام کے آخری ایام چل رہے ہیں، 9 سے 12 محرم کو ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں شیعہ و سنی عوام جلوس عزا کا انعقاد...
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کاکریک ڈان، 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد، 5 افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ۔محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا۔محکمہ جنگلی حیات نے کریک ڈان کے دوران 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد کر کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور 5 مقدمات بھی درج کرلیے۔ ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا کہ صرف لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد گرفتار کیے ہیں۔اسی طرح گوجرانوالا سے بھی 4 شیر برآمد کر لییگئے، ملتان میں 3 شیر بازیاب کرکے...
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے،تحریری احکامات سب نیوز پر drap WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا شاہد اسلام کی بطور ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ بحالی پر مبارکباد سواں گارڈن سوسائٹی کے صدر رضا گوندل سمیت منیجمنٹ کمیٹی عہدے سے فارغ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ٹرانسفر فیس سمیت اور زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے عائد چارجز میں اضافہ کر دیا ،... چیئرمین سی ڈی اے محمد...
پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کا ساتواں اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے ر وزیر خارجہ وانگ ای نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں صدر شی جن پھنگ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے اور آئندہ 60 برسوں تک چین اور فرانس کے تعلقات کی سمت کو آگے بڑھانے کے لیے فرانس کا تاریخی دورہ کیا۔ فریقین نے افراد کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور عوامی تبادلے کے’’”دو طرفہ بہاؤ ‘‘کو تیز...
جنگ بندی کے بعد ایک متفقہ فیصلے کے تحت دونوں قومی سلامتی مشیروں کی کسی نیوٹرل مقام پر ملاقات طے شدہ تھی جس میں سندھ طاس معاہدے اور دیگر اہم امور پر مذاکرات ہونا تھے مگر یہ ملاقات تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد اگرچہ 10 مئی کو امریکہ کی مداخلت سے جنگ بندی طے پا گئی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سکیورٹی سطح پر جمود تاحال برقرار ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا اور اب بھی ایک شیڈول کے تحت یہ رابطے جاری ہیں تاہم اہم ترین پیشرفت یعنی دونوں ممالک کے...
نشتر پارک میں محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ قیامت کی تیاری کا سب سے سچا راستہ یہی ہے کہ انسان حسینی بن جائے، جو کربلا کو سمجھے گا وہ محشر میں شرمندہ نہ ہوگا جو آنکھ دنیا میں حسینؑ پر گریہ کرتی ہے وہ آنکھ قیامت میں اندھی نہ ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزا سے نشتر پارک میں خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ قیامت ایک ایسی حقیقت ہے جس پر ہر آسمانی دین اور ہر پیغمبر نے یقین دلایا ہے، قرآن مجید بارہا اس دن کا ذکر کرتا ہے، جس دن اعمال کا حساب ہوگا ظالم کو اس...
عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے رکن نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ نے کربلا کے تمام مراحل میں امت مسلمہ کے جس پیغام سے آشنا کیا اور رہتی دنیا تک وہ پیغام ہر ذی شعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے کہ ا اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی رہنما و عالم دین اور شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے رکن علامہ شبیر حسن میثمی نے دین محمدی کے عنوان سے جاری عشرہ محرم الحرام کی مجالس عزا سے قرآن سینٹر ڈیفنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اور حقوق دو ایسے پر ہیں جن کے ذریعہ کوئی بھی سوسائٹی مہذب بن سکتی ہے اور ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے، امام حسینؑ...
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ناقص رہائشی انتظامات اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں پر چار عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے جب کہ متعدد پر مالی جرمانے عائد کیے گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایک غیر اعلانیہ فیلڈ انسپکشن کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی اور معاہدے کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو جانچنا تھا۔ وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ انسپکشن کے دوران بعض عمرہ کمپنیوں کے زائرین کو منساسب رہائشی سہولیات فراہم نہ کرنے اور سروسز کی عدم دستیابی کی شکایتیں ملیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ معتمرین کی راحت، سلامتی اور عزت و وقار ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس...
مقررین نے کہا کہ وقف ایکٹ میں کی گئی ترمیمات نہ صرف مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہیں بلکہ یہ ہندوستان کے سیکولر آئینی ڈھانچے اور سماجی انصاف کے اصولوں سے بھی متصادم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ضلع تروپتور کے شہر وانمباڑی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، جوائنٹ کمیٹی، سیاسی جماعتوں، اسلامی فیڈریشنز اور مقامی سماجی کارکنوں نے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا، جس میں مودی حکومت کے منظور کردہ نئے قانون کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس اجلاس میں مقررین نے کہا...
فوٹو: اے پی پی کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کے لواحقین پریشان ہیں، پیاروں کے زندہ ملنے کی آس ہے۔ملبے تلے زندگی کی تلاش کیلئے لائف ڈیٹیکٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے، گزشتہ روز حادثے کے مقام پر شور کی وجہ سے ریسکیو ٹیم لائف ڈیٹیکٹرز استعمال نہیں کر سکی تھی، لائف ڈیٹیکٹرز کے سینسرز کو دل کی دھڑکن کا پتا چلانے کے لیے مکمل خاموشی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیےکراچی میں غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے واقعات مسلسل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ واقعات...
عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتی قربت کا یہ سفارتی انداز ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس میں سیاست کم، انسانیت اور خلوص زیادہ جھلکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود راہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔...
رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک عبوری تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں، کیونکہ امریکہ کیجانب سے ہندوستانی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیرف کو عارضی طور پر 90 دن کیلئے معطل کیا گیا تھا، جسکی مدت 9 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پیوش گوئل کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے طنز کیا کہ پیوش گوئل جتنی چاہیں اپنی چھاتی پیٹ سکتے ہیں، مگر میرے الفاظ یاد رکھیں، ٹرمپ کی ٹیرف ڈیڈ لائن کے سامنے مودی آسانی سے جھک جائیں گے۔ راہل گاندھی کا...

فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا، حامد میر نے علامہ اقبال کی نصحیت یاد دلا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار حامد میر نے بتا یا ہے کہ پاکستان کاخواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا ،جب وہ ایک فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لیے مسجد اقصیٰ میں گئے اور پھر واپس آئے تو انہوں نے مسلمانوں کو واضح طور پر نصحیت کی تھی کہ فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا۔ یہ بات انہوں نے 1930کی دہائی میں کی تھی ، قائد اعظم نے اس معاملے میں ان کے بعد بات کی تھی۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ جب اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق اسرائیل قائم ہو گیا تو اسرائیل کے وزیر اعظم نے قائد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر آپریشن جاری ہے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹانےکا کام کیا جارہا ہے، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آج ملبے سے 4 افرادکی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ملبے سے 10مرد،7 خواتین اور ایک بچےکی لاش نکالی گئی ہے۔دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...

مذہبی اور مسلکی رواداری کے فروغ کے لیے علما کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، علامہ طاہر اشرفی
محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک رواداری، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اس سال بھی پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ہمراہ کوششوں کا آغاز کر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بین المذاہب و بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات علماء و مشائخ کی طرف سے کیے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل محمد طاہر اشرفی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے اکابر علماء و مشائخ کا اجلاس بلایا جس میں تقریباً ملک کی 50 سے زائد تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ‘پیغام...
وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران اہم معاملات پر گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ تینوں رہنماؤں نے مختلف امور پر غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو کی۔ پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ...
— فائل فوٹو محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے صوبے بھر میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 13 شیر برآمد کر لیے۔ترجمان محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 22 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک احاطہ سیل کردیا گیا اور 3 مقدمات درج کیےگئے۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی...

ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا، مختلف شہروں اور شاہراہوں پر چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.6 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر کی گئی کارروائیوں میں چرس، افیون، ہیروئن، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسلام آباد میں جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک ملزم سے 45 نشہ آور...

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ اورآذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات، تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا
خانکندی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05جولائی 2025)وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے اور آذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات،چہل قدمی،تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا،آذربائیجان کے شہر خان کندی میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے متاثرہ شخص نے عمارت گرنے کے واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما میں زخمی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت خالی کرنے کے 2 نوٹس پہلے ہی دیے جا چکے تھے۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے عمارت میں دو بار لرزش محسوس ہوئی، حادثے کے وقت چوتھی منزل پر موجود تھا، خالہ کے ساتھ سیڑھیاں اتر رہا تھا کہ ملبہ سر پر گرا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیںاسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔...
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کے دوران بھیم تال جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بھارتی فضائیہ (IAF) کے دو اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جھیل سے دونوں لاشیں نکال لی گئیں جن کی شناخت 22 سالہ پرنس یادو اور 23 سالہ ساہل کمار کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں اہلکار بالترتیب ریاست پنجاب اور بہار کے رہائشی تھے اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے نینی تال آئے ہوئے تھے۔ اہلکاروں کے ساتھ آئے ہوئے دیگر 6 افراد محفوظ ہیں جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔ اہل خانہ نے شکوہ کیا کہ ریسکیو آپریشن تاخیر سے شروع کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے لاشیں نکالنے کے لیے مقامی...
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے محرم الحرام کے احترام میں وقتی وقفے کے بعد دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں کیا۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ دس محرم کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ بھرپور انداز میں شروع کی جائے گی اور اس بار احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے ہر حلقے میں منعقد ہوں گے اور اس تحریک میں صوبائی حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہو گی۔ جنید اکبر نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاجی تیاریوں کا آغاز کریں اور محرم الحرام کے...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے ہٹانے کا کام جاری ہے ، ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں مزید کئی گھنٹے لگیں گے ، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں 6 خاندان رہائش پزید تھے، گرنے والی عمارت کے ساتھ جڑی 2 اور 7 منزلہ عمارت کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8سے 10 گھنٹے لگیں گے، اب بھی 10...
وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز خانکندی(آئی پی ایس)ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود رہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔ تینوں رہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بےتکلف انداز میں ہنستے مسکراتے، گھومتے پھرتے...
قیصرکھوکھر : کمشنر اور ڈی سی لاہورکامحکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر زید بن مقصود نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر زید بن مقصوداور ڈی سی سیدموسیٰ رضا نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا ڈی سی کنٹرول روم سے رابطے کا جائزہ لیا۔کمشنر زید بن مقصودنے شہر کے تما م جلوسوں کی مانٹیرنگ کی لائیو فیڈ دیکھی ۔کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کے دیگر کنٹرول رومز کی کوارڈی نیشن کو چیک کیا۔...
پشاور میں نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظرموبائل فون سروس کی جزوی بند رہی ۔پشاور کے علاقے صدرمیں ماتمی جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں سروس معطل ر ہی،محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی گئی تھی۔حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی کی گئی ۔پولیس کے مطابق یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔

پنجاب میں بغیر لائسنس رکھے گئے شیروں اور دیگر جانوروں کو تحویل میں لینے کے لیے بڑی کارروائی کا آغاز
پنجاب بھر میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے شیروں اور دیگر خطرناک جانوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرپنجاب وائلڈ لائف رینجر نے صوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 13 شیر بازیاب کر لیے جب کہ مختلف شہروں سے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا، 5 مقدمات درج کیے گئے اور 2 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔ وائلڈ لائف رینجرز حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 22 مختلف مقامات پر انسپکشن کی گئی۔ لاہور میں 4 شیر تحویل میں لیے گئے، 4 افراد گرفتار ہوئے، ایک احاطہ سیل اور 3 مقدمات درج کیے گئے۔ گوجرانوالہ سے 4 شیر برآمد...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں 5منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں6 خواتین اور ایک بچے سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی اور قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں. سول ہسپتال منتقل کی جانے والی لاشوں میں 55 سالہ حور بی بی، 35 سالہ وسیم، 21 سالہ پرانتک ولد ہارسی، 28 سالہ پریم ولد نامعلوم جاں بحق افراد میں شامل ہیں جبکہ فاطمہ زوجہ بابو دوران علاج سول ہسپتال میں دم توڑ گئیں، 25 سالہ خاتون، 30 سالہ مرد اور7 سالہ بچے کی لاش...
غزہ (اوصاف نیوز) آج اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کے خواہش مند فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 613 ہوچکی ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ غزہ میں آج صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی شہید اور 452 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، اقوام متحدہ نے کہا کہ 27 مئی سے لے کر آج تک غزہ میں امدادی مراکز پر اور قرب و جوار میں امداد کے حصول کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے و الوں کی تعداد 631 ہوچکی...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ،آج کا دن امام حسین علیہ السلام کے عظیم فلسفہ حق، صبر، قربانی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امام عالی مقامؑ نے میدانِ کربلا میں اپنے خون سے قرآن ، شریعت رسول ﷺکی پاسداری ،ظلم کیخلاف ڈٹ کر حق پر قائم رہنے کے اصولوں کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل...

کراچی: لیاری بغدادی میں منہدم عمارت کے ملبے سے3 ماہ کی بچی سمیت 8 افرادکوریسکیو کرلیا، 20 سے زائد افراد کی موجودگی کی اطلاعات
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی پانچ منزلہ مخدوش رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ علاوہ ازیں 3 ماہ کی بچی سمیت 8 زخمیوں کو بھی نکالا جاچکا ہے، ملبے تلے 20 سے زائد افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، آپریشن جاری ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔ سانحے سے متاثرہ خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ تباہ شدہ عمارت کے ساتھ والی بلڈنگ کی سیڑھیاں بھی گر گئیں۔ 15 لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا جس میں 3 ماہ کی بچی اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ملبے تلے 20 کے قریب افراد...

نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی باتیں فیلڈ مارشل کے امریکہ سے آنے کے بعد شروع ہوئیں: فیصل چوہدری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کی عمران خان سے جیل میں جا کر ملاقات کی بات ہو رہی تو یہ واضح ہے کہ جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے واپس آئے ہیں تب سے یہ سب کچھ ہو رہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل چوہدری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے اگر عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل جانے کی بات ہوئی تو اس سے ایک چیز تو واضح ہوتی ہے کہ اگر ڈاٹس کو جوڑا جائے تو جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے ہو کر آئے ہیں، تب سے یہ سلسلہ شروع ہواہے ، شہبازشریف بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے بھی مذاکرات کیلئے ملے ہیں،...
امریکی ریاست ٹیکساس شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، جس نے نظامِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کردیا ہے۔ چند ہی گھنٹوں میں کئی علاقوں میں مہینوں کی بارش برس گئی، جس کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب نے گلیوں اور شاہراہوں کو دریا میں تبدیل کردیا۔ حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ ٹیکساس کے شہر سان اینجلو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کئی مقامات پر 6 سے 8 انچ تک جبکہ بعض علاقوں میں...
لاہور( نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں نواں محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالے جا رہے ہیں، جلوسوں کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ جلوسوں کے راستوں پر دودھ اور شربت کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ کا جلوس لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہو گا جو اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ، پرانی انارکلی اور دیگر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات میں اختتام پذیر ہو گا، نوحہ خوانی اور نماز ظہرین کے علاوہ نماز مغربین بھی جلوس روٹ کے مختلف نقاط پر ادا کی جائے...
ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان و اپوزیشن ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید منوآ نے چھموگڑھ میں عزاداروں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں طرف کے عوام سے پرامن رہنے اور آپسی برادرانہ ماحول کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی جاوید علی منوا نے کہا ہے کہ حکومت چھموگڑھ، جلال آباد کشیدگی اور سیکورٹی کمزوریوں اور سازش کے اصل محرکات تلاش کرے اور سامنے لائے، کہانیاں نہ سنائے۔ ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان و اپوزیشن ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید منوآ نے چھموگڑھ میں عزاداروں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں طرف کے عوام سے...
ابراہیم رند: لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں6 خواتین اور ایک بچے سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی اور قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ آپریشن انچارج ریسکیو 1122 سندھ کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے، ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، ریسکیو کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں...
کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں3 خواتین اور ایک بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ نجی چینل کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں اب تک 3 خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہیں، ملبے تلے تقریباً 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کیلئے...

جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فوج نے پاک بھارت جنگ میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی نظام کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جب کہ ڈپٹی آرمی چیف نے جنگ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بھارت کو جنگ کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ترکی سے بھی چیلنجز کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق، چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات سے متعلق براہ راست معلومات فراہم کر رہا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او سطح پر مذاکرات ہو رہے تھے، پاکستان نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے درگاہ حضرت میاں میر میں ہدیۃ الہادی کے زیراہتمام ساتویں محرم کی شہادتِ حسینؓ کانفرنس، شیعہ سنی مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادتِ حسینؓ باطل، ناجائز اقتدار کے خاتمے کے لیے عظیم جہاد تھا۔ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسول ؐکی شہادتیں ملت اسلامیہ کے لیے اتحاد کا پیغام ہے۔ شیعہ سنی تفریق نے یزیدیت کی تباہ کاریوں کو پھیلایا اور حسینیت کا راستہ روکا ہے۔ کائنات کا مالک و خالق اللہ تعالیٰ ہے۔ انسانوں کی تربیت کے لیے انبیاء و رسُل اور آسمانی کتابیں نازل فرمائیں اور دین کی تکمیل محمد مصطفیؐ کی ختم نبوت کے ذریعے ہوگئی۔ امام حسینؓ نے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا خیبر پختوانخوا کی 11 سینیٹ نشستوں کیلیے پولنگ 21جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31جولائی کو ہوگی،مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی چار نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا ہیں۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 جولائی 2025 ،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11جولائی ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔مرحوم ساجد میر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پرالیکشن کے مختلف مراحل جوکہ الیکٹورل کالج نا مکمل ہونے...
باکو، اسلام آباد (آئی این پی )آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں وزیراعظم نے اجلاس کی شاندار میزبانی پر صدر علییف کو مبارکباد دی اور پاکستانی وفد کی پرتپاک میزبانی پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے موقع پر پاکستان کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کے صدر اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے حکام نے ایک ایسے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا جو ملک میں کام کرنے والے بنگلا دیشی شہریوں کے درمیان داعش کے لیے فنڈ جمع کرنے اور نظریات کی ترویج کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کوالالمپور میں 2016 ء کے ایک حملے کے بعد حکومت نے مشتبہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ملائیشیا کارخانوں، شجرکاری اور تعمیراتی کام کرنے کے لیے غیر ملکی مزدوروں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں بنگلا دیشی شہری کام کے لیے منتقل ہوتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اپریل سے لے کر اب تک کارروائیوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) جماعت ضلع گڈاپ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیت گاہ برائے کارکنان بعنوان ’’جو دلوں کو فتح کرلے‘‘ دس محرم الحرام 6جولائی بروز اتوار جامع مسجد ابو حذیفہ گلشن معمار میں صبح دس بجے تا نماز عصر منعقد ہوگی جس سے نائب امرائے جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر عطاء الرحمن‘ اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری( نائب قیم) پاکستان عثمان فاروق، نائب امرائے جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر، سیف الدین ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی۔ دعوت تنظیم و تربیت سیمتعلق اہم امور کی رہنمائی فرمائیں گے، امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد نے ضلع کے تمام کارکنان کو تربیت گاہ میں وقت کی پابندی کے ساتھ بھرپور شرکت کی خصوصی تاکید...
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر کے درمیان غزہ سے متعلق آئندہ کی فوجی حکمتِ عملی پر ایک بند کمرہ اجلاس میں جھگڑے اور تلخ کلامی کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی حکام اور اعلیٰ وزرا کے اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے آرمی چیف کو ہدایت دی کہ وہ غزہ کے بیشتر شہریوں کی جنوبی غزہ جبری منتقلی کا منصوبہ تیار کریں۔ جس پر جنرل ایال زامیر نے جواب دیا کہ کیا آپ وہاں فوجی حکومت چاہتے ہیں؟ دو ملین لوگوں پر کون حکومت کرے گا؟" اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مبینہ طور پر غصے میں چیختے ہوئے جواب دیا کہ ہماری فوج اور ریاستِ اسرائیل۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ...
وفاقی حکومت مسقتبل قریب میں ایران اور عراق جانے والے زائرین کی سہولت کے لیے فیری سروس کا آغاز کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات، پنجاب میں 1421 ذاکرین و مقررین ضلع بند، 809 کی زباں بندی یہ بات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایران اور عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کے لیے قائم ٹاسک فورس کے اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری 2026 سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم لاگو ہوگا جس کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ زائرین صرف گروپ آرگنائزرز سسٹم کے تحت ہی زیارات پر جاسکیں گے۔ اربعین پر خصوصی پروازوں کا اعلان اس...

''ہماری ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے،، اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے سوال پر سعودی وزیر خارجہ کا جواب
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دورہ روس کے دوران ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس موقع پر صحافیوں نے سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری موجودہ ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔دوسری جانب سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ ملاقات میں ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے بعد شہزادہ خالد بن...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس میں اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ ڈھانچےمیں 6 ٹیمیں براہ راست فرسٹ کلاس میچوں کے لیے کوالیفائی کریں گی اور یہ وہ ٹیمیں ہوں گی جنہوں نے گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی سے پہلے 12ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی کھیلیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی اہل ہوں گی اور ریجنل اور محکمہ جاتی ٹیموں کے مقابلے الگ الگ ہوں گے۔ مزید...
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل ہوگیا ، پاکستان واپسی کے لیے اڑان بھر لی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ، فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیرِ تعلیم و سائنس امین امر اللائیف، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کو الوداع کیا. شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران خانکندی میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور عالمی و علاقائی امور پر...
دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز تبت(سب نیوز )تبتی بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اعلان کیا ہے کہ ان کے انتقال کے بعد نئے جنم میں ان کا جانشین ضرور آئے گا اور صرف دلائی لاما کا دفتر ہی ان کے اگلے جنم کی شناخت کا مجاز ہوگا۔ دلائی لاما کا یہ اعلان ان کے 90ویں یومِ پیدائش سے قبل سامنے آیا ہے جسے وہ اس اتوار منائیں گے۔دلائی لاما نے بدھ کے روز جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں دلائی لاما کے ادارے کے تسلسل کی تصدیق کر رہا ہوں۔دلائی لاما نے یہ پیغام...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کا پروگرام نہیں، وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات معمول کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اڈیالہ جیل جانے بارے سوشہ چھوڑا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کا پروگرام نہیں، وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات معمول کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی معمول کی ملاقات تھی، بانی پی ٹی آئی حکومت کی وجہ...
پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جب سیاح پھنسے ہوئے تھے تو انتظامیہ کہاں تھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکین سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی اور مخصوص نشستوں کے بعد ایوان میں پارٹی صورت حال اور اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم، لگژری باتھ روم فٹنگز، لگژری شپس، کروز اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا کہ اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ جیپوں پر ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 10 فیصد اور نئی امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی۔ امپورٹڈ نئی اسپورٹس جیپوں پر ڈیوٹی90 سے کم...
صنعتی پالیسی کی سفارشات مکمل، وزیراعظم کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی صنعتی پالیسی کمیٹیوں نے سفارشات مکمل کر لیں اور شہباز شریف کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز کی ہدایت پر بنائی گئی صنعتی پالیسی کمیٹیوں کا ایک اعلی سطح کا اجلاس معاونِ خصوصی برائے وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے 8 ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات کو حتمی شکل دی، جن کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، اس موقع پر...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے کہ موبائل فون سگنل بند ہونے سے عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے لیاری میں عمارت گرنیکے واقعے کی اطلاع جیمز کی وجہ سے دیر سے ملی کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے علاقے میں موبائل فون سگنل بند تھے۔(جاری ہے) ترجمان 1122 کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کے 15منٹ کیاندر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، 100سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک ملبے سے پانچ لاشیں اور آٹھ زخمی نکالے گئے ہیں۔حسان الحسیب نے کہا کہ بھاری مشینری کیلییانتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی بریفنگ لی اور فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبے کے 27ہزار سے زائد سکولوں میں 46ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 13ہزار پرائمری سکولوں میں 20948اضافی اساتذہ موجود ہیں جبکہ 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648اساتذہ درکار ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے ذریعے شفلنگ کر کے ایڈجسٹ...
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے لیاری میں گرنے والی عمارت کو خالی کرانے کے نوٹسز دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایس بی سی اے نے لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کو مخدوش قرار دیا تھا اور اسے 2 سال قبل خالی کرنے کے نوٹسز بھی دیے تھے۔ایس بی سی کے اعلامیے کے مطابق پلاٹ نمبر 29/LY/14، پر قائم 5 منزلہ عمارت مخدوش قرار دی گئی، عمارت کو 2 سال کے دوران 3 نوٹسز دیے گئے۔اعلامیے کے مطابق مخدوش عمارت بغدادی علی ہوٹل کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں تعمیر شدہ تھی، جو 1975ء کے آس پاس تعمیر ہوئی تھی، عمارت میں 40 سے زائد افراد رہائش پذیر...
فائل فوٹو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹ سکتی ہیں، جھیلیں پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرات کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، ان علاقوں میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز کر سکتا ہے۔ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری این ڈی ایم اے نے 7 جولائی سے ملک بھر میں دریاوں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک طغیانی جیسے واقعات پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی کی فلسطین سے متعلق پالیسی اور سماجی بہبود کے نظام میں عدم اصلاحات ہیں، جس کی وجہ سے اب نئی جماعت بنائی جائے گی۔برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا ارادہ رکھتی ہیں جس کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ اور نظام میں حقیقی اصلاحات لانا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ سابق لیبر پارٹی لیڈر جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر وہ اس نئی...
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے 59ویں اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کی جانب سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مسلسل کوششوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اُسے ایک "روگ اسٹیٹ" یعنی سرکش ریاست قرار دے دیا۔ پاکستان کے مستقل مشن کے سیکنڈ سیکریٹری دانیال حسنین نے "رائٹ آف ریپلائی" استعمال کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا۔ دانیال حسنین نے واضح کیا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اور اختلافِ رائے کو دبانے کی مسلسل پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درجنوں قراردادوں کو...
کے پی ا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔خیبر پختوانخوا کی گیارہ سینیٹ نشستوں کیلئے پولنگ 21جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31جولائی کوہوگی۔مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی چار نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا ہیں۔واضح رہے سپیکر قومی اسمبلی سے حلف نہ لینے کی وجہ نشستیں خالی تھیں جب کہ رواں سال 2اپریل کو سینیٹ الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...