Jasarat News:
2025-10-04@14:05:36 GMT

نمیبیا: اہم سیاحتی مرکز میں آتشزدگی پر فوج طلب

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ونڈہوک (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک نمیبیا کے اہم سیاحتی مرکز اٹوشا نیشنل پارک میں آگ لگ گئیجس پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر اور سیکڑوں فوجی روانہ کردیے گئے ۔ براعظم افریقا کے جنوبی حصے میں واقع اٹوشا نیشنل پارک جنگلی جانوروں کی ایک بڑی آماجگاہ ہے اور وہاں انتہائی ناپید کالے گینڈوں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ نمیبیا کے ماحولیات کے وزیر نے آتشزدگی کی وجوہات کے حوالے سے بتایا کہ آگ نیشنل پارک کے پاس موجود چارکول کے پیداواری مرکز کی وجہ سے لگی۔ اس دوران 9 ہرن مرگئے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسپین میں بارش اور سیلاب سے تباہی ‘ امداد کے لیے فوج طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے سیاحتی جزیرے ابیزا میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، جب کہ حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ابیزا کے ہوائی اڈے پر نکاسی آب نہ ہونے سے سیکورٹی چیک ایریا کی چھت لیک ہوگئی اور بارش کا پانی ائرپورٹ کے اندرونی حصے میں کھڑا ہوگیا۔ ابیزا کی متعدد سڑکیں سیلاب میں کئی فٹ تک ڈوب گئیں، جن میں ہوائی اڈے کی طرف جانے والی مرکزی سڑک اور داخلی راستے شامل ہیں۔ اس دوران ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا اور جگہ جگہ گاڑیاں بہتی ہوئی دکھائی دیں۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اسٹریٹس تیزی سے پھیلنے لگی
  • بشارالاسد کو روس میں زہردیے جانے کا انکشاف
  • ایران کے وسطی حصے میں 5.3 شدت کا زلزلہ
  • امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیے
  • شمالی کوریا بڑی فوجی پریڈ کی تیاری کر رہا ہے‘ جنوبی کوریا
  • لاس اینجلس: آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی
  • نیویارک : رن وے پر طیاروں میں تصادم‘ پر ٹوٹ گئے
  • ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
  • اسپین میں بارش اور سیلاب سے تباہی ‘ امداد کے لیے فوج طلب
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کاجواب دینے کے لیے تیار ہیں ‘وینزویلا