غیرملکی ایئرلائن کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا: آسٹریلیا کی قومی ایئرلائن قنطاس نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ہونے والے بڑے سائبر حملے میں چرائے گئے 57 لاکھ صارفین کے ڈیٹا کو آن لائن لیک کر دیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق یہ حملہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کو متاثر کرنے والے ایک وسیع ڈیٹا لیک اسکینڈل کا حصہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈزنی، گوگل، ٹویوٹا، میکڈونلڈز، ائیر فرانس اور کے ایل ایم سمیت متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا بھی اسی سائبر حملے میں چوری ہوا ہے،یہ حملہ امریکی سافٹ ویئر کمپنی سیلز فورس کو نشانہ بنانے والے ہیکرز نے کیا جنہوں نے اب متاثرہ کمپنیوں سے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
سیلز فورس نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ وہ خطرناک عناصر کی جانب سے تاوان کے لیے بلیک میلنگ کی کوششوں سے واقف ہے۔
قنطاس نے جولائی میں بتایا کہ ہیکرز نے اس کے کسٹمر کانٹیکٹ سینٹر کو نشانہ بنایا جو ایک تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، اس حملے کے نتیجے میں صارفین کے نام، ای میل پتے، فون نمبرز اور تاریخِ پیدائش جیسی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی تاہم کمپنی نے وضاحت کی کہ کریڈٹ کارڈ یا پاسپورٹ کی تفصیلات سسٹم میں موجود نہیں تھیں۔
قنطاس کے مطابق مزید کوئی نیا ڈیٹا بریچ نہیں ہوا اور کمپنی آسٹریلوی سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کمپنی نے بیان میں کہا کہ اس نے سپریم کورٹ آف نیو ساؤتھ ویلز سے ایک قانونی حکم نامہ حاصل کر لیا ہے تاکہ چوری شدہ ڈیٹا کو کسی بھی شخص یا ادارے کی جانب سے دیکھنے، شائع کرنے یا استعمال کرنے سے روکا جا سکے۔
تحقیقی ادارے یونٹ 42 کے مطابق ہیکرز کے ایک گروپ نے سیلز فورس کے کلائنٹس کے ڈیٹا پر بڑے پیمانے پر قبضہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی اور اسے تاوان کے بدلے میں روکنے کی کوشش کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔