بھارت کی ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفالت کےلیے 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ نئی دہلی نے ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی مقامی تیاری کو فروغ دینے کے لیے 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا ایک نیا ترغیبی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رائٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت کا یہ تین سالہ منصوبہ ڈرونز، ان کے پرزہ جات، سافٹ ویئر، کاؤنٹر ڈرون سسٹمز اور متعلقہ خدمات کی مقامی سطح پر تیاری پر مرکوز ہوگا۔ یہ اقدام خاص طور پر پاکستان کے ڈرون پروگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو چین اور ترکی کی مدد سے چلایا جارہا ہے۔
حالیہ مہینوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک ڈرون ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ بھارتی سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ کے مطابق، پاک-بھارت تنازع کے دوران دونوں طرف سے ڈرونز، لوئٹرنگ میونیشنز اور کامیکازی ڈرونز کے استعمال نے انہیں اس شعبے میں خودکفالت کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔
بھارت فی الحال اہم ڈرون پرزہ جات جیسے موٹرز، سینسرز اور امیجنگ سسٹمز کے لیے چین پر انحصار کرتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، حکومت کا ہدف ہے کہ 2028 تک کم از کم 40 فیصد ڈرون پرزہ جات مقامی طور پر تیار کیے جائیں۔
اس منصوبے کے تحت، ’اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا‘ کاروباری اداروں کو ورکنگ کیپیٹل اور تحقیق و ترقی کے لیے سستے قرضے فراہم کرے گا۔ صنعت کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اس وقت بھارت میں 600 سے زائد ڈرون ساز اور متعلقہ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں۔
یہ پروگرام بھارت کی 2021 میں شروع کی گئی 1 ارب 20 کروڑ بھارتی روپے کی پروڈکشن لنکڈ اسکیم سے کہیں بڑا ہے، جو فنڈز کی کمی اور تحقیق میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرزہ جات کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
پاکستان، آذربائیجان کے 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر آذربائیجان سے ملاقات بہترین اور نتیجہ خیز رہی، پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، یکجہتی کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی قیادت کے بحران کےدوران کردار جنگ بندی کےفیصلے کو سراہا
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط ہوئے، حتمی و مفصل معاہدے پر آذربائیجان کے صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے آذربائیجان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ای سی او سربراہ اجلاس میں وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں سرمایہ کاری پر آذربائیجان کے صدر کے مشکور ہیں۔