اپنے بیان میں انجمن تاجران کے رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ ڈاکوؤں اور راہزنوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ آئے روز نہتے شہریوں اور تاجروں کو ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران قتل کرکے لوٹ مار جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، میر یاسین مینگل و دیگر نے تاجر اتحاد بلوچستان کے صدر سید حیدر آغا اور ساتھی قیوم کاکڑ پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ڈاکوؤں اور راہزنوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ آئے روز نہتے شہریوں اور تاجروں کو ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران قتل کرکے لوٹ مار جاری ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ گزشتہ روز پشتون آباد اور قمبرانی روڈ، سریاب روڈ سمیت ہزارگنجی اور ملحقہ علاقوں میں تواتر کے ساتھ قتل و غارت گری اور ڈکیتی، چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں، جن کے تدارک کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ جوکہ امن کا گہوارہ ہوتا تھا۔ گزشتہ چند سالوں سے کوئٹہ کے امن کو نظر لگ گئی ہے اور شہر سمیت ملحقہ علاقوں قمبرانی روڈ، سریاب روڈ، پشتون آباد اور ہزارگنجی سمیت دیگر علاقوں میں صبح، شام راہزنی، چوری اور ڈکیتی سمیت قتل و غارت گری کی وارداتیں ہورہی ہیں اور ان وارداتوں میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ حکومت اور پولیس کی جانب سے اس کے تدارک اور ان وارداتوں میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ یہ تمام واقعات پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی اور مختلف ناکوں، چیک پوسٹوں کے باوجود ہو رہے ہیں، جو ان کی کارکردگی اور ذمہ داری پر سوالیہ نشان ہے۔

گزشتہ شب تاجر اتحاد بلوچستان کے صدر سید حیدر آغا اور قیوم کاکڑ پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں زخمی کیا گیا۔ جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ اگر پولیس نے ان ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں نہیں لائی تو اس کے خلاف کوئٹہ شہر اور صوبہ بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی پولیس اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ کیونکہ کوئٹہ میں کوئی دن راہزنی، چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے بغیر نہیں گزر رہا۔ شہریوں اور تاجروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، پولیس اور متعلقہ انتظامیہ اور ادارے اپنی ذمہ داری نبھانے سے قاصر ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے اور انہیں شدید تشویش لاحق ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس اور اور ان

پڑھیں:

وادی سون، غیرقانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار، 19 مقدمات درج

لاہور:

وادی سون میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں اب تک 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 20 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینے والے 4 مالک مکان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس نے 7 دکانوں کو سیل کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص غیرقانونی افراد کو دوکان یا مکان کرائے پر نہ دے۔

پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی فرد کو پناہ دینے سے گریز کریں، تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے ٹاؤن چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر سے کہیں زیادہ بہترہے ، حافظ نعیم الرحمن
  • 9مئی واقعات میں ملوث ہونے پر سہیل آفریدی کی عوامی عہدے کے لیے اہلیت سوالیہ نشان ہے، اختیار ولی خان
  • پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • پاک افغان تعلقات عمران خان دور میں اچھے تھے، ذبیح اللہ مجاہد
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • پشاور: پولیس گیٹ اپ میں ڈکیتی کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، تین کا تعلق افغانستان سے
  • غازی علم الدین شہید کا کارنامہ جرأت مند ی کا نشان ہے‘جماعت اہلسنت
  • کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق
  • وادی سون، غیرقانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار، 19 مقدمات درج