صدر زرداری سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی تجویز زیرِ غور نہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صدر آصف علی زرداری کے مستعفی ہونے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب معلوم ہے کہ ، وزیرِ اعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے، اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صدرِ پاکستان کو مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور باوقار تعلق حاصل ہے، انہوں نے صاف الفاظ میں کہا ہے ’مجھے معلوم ہے یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، وہ ایسا کیوں کر رہا ہے، اور اس پروپیگنڈے سے کسے فائدہ پہنچے گا‘۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی واحد توجہ پاکستان کی طاقت اور استحکام پر ہے، اور کسی چیز پر نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اس بیانیے کا حصہ ہیں، وہ چاہیں تو دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا ہے کر لیں، ہم ان شا اللہ پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جو بھی ضروری ہوا، وہ کریں گے۔
We are fully aware of who is behind the malicious campaign targeting President Asif Ali Zardari, Prime Minister Shahbaz Sharif, and the Chief of Army Staff.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 10, 2025
اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی؟ ٹرمپ کا لائبیریا ئی صدرکیساتھ دلچسپ مکالمہ:
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت
تربت(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تربت میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی شریک ہوئے، انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد و خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور شہداء کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔
وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کر کے اعلیٰ مثال قائم کی، قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتی، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء اور ان کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔
Post Views: 3