امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کب ممکن ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری اگلے سال سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کریں گے، یہ اقدام عالمی ڈیجیٹل اثاثہ پلیٹ فارم کرپٹوڈاٹ کام کے ساتھ 2 اہم معاہدوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر صدر، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی، چیئرمین دبئی ایئرپورٹس، اور چیئرمین و چیف ایگزیکٹو امارات گروپ شیخ احمد بن سعید المکتوم نے اس ضمن میں معاہدوں کی تصاویر اور تفصیل شیئر کرتے ہوئے بتایا۔
.
This partnership agreement represents a promising step towards our shared ambition to transform travel and commerce. By exploring advanced… pic.twitter.com/qS1WATKTWX
— HH Sheikh Ahmed bin Saeed Al Maktoum (@HHAhmedBinSaeed) July 9, 2025
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امارات ایئرلائن کے نائب صدر عدنان کاظم اور کرپٹوڈاٹ کام کے متحدہ عرب امارات میں صدر محمد الحکیم موجود تھے۔
عدنان کاظم نے کہا کہ کرپٹوڈاٹ کام کے ساتھ شراکت داری ہمارے ڈیجیٹل ادائیگی نظام میں کرپٹو کو شامل کرنے کی عکاسی کرتی ہے، اور یہ ہمارے صارفین کی بدلتی ترجیحات کو مدنظر رکھنے کا ثبوت ہے، خاص طور پر نوجوان اور ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کے لیے جو ڈیجیٹل کرنسیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
’یہ قدم دبئی کی مالیاتی جدت میں رہنمائی کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور صارفین کو زیادہ لچکدار اور جدید ادائیگی کے آپشنز فراہم کرے گا۔‘
اس معاہدے کے موقع پر کرپٹوڈاٹ کام کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر ایرک انزانی نے کہا کہ ہم امارات ایئرلائن کے ساتھ اس اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکمل کر کے بہت خوش ہیں، اس طرح کی شراکت داریاں ڈیجیٹل اثاثہ جات کی صنعت کو فروغ دینے میں مدد دیں گی اور صارفین کو جدید مالی حل فراہم کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امارات ایئر لائن دبئی ڈیوٹی فری کرپٹو کرنسیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امارات ایئر لائن دبئی ڈیوٹی فری کرپٹو کرنسی امارات ایئرلائن
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کی بعض ممالک کے شہریوں کے لئے تاحیات گولڈن ویزا سے متعلق وضاحت
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی ( آئی سی پی) نے بعض ممالک کے شہریوں کو تاحیات گولڈن ویزا دینے کے حوالے سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس اور ویب سائٹس کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔ آئی سی پی نے واضح کیا کہ گولڈن ویزا کے زمرے، شرائط اور ضوابط واضح طور پر سرکاری قوانین، قانون سازی اور وزارتی فیصلوں کے مطابق ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اتھارٹی کی ویب سائٹ یا سمارٹ ایپلی کیشن پر سرکاری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ گولڈن ویزا کی تمام درخواستوں کو خصوصی طور پر متحدہ عرب امارات میں سرکاری چینلز کے ذریعے ہینڈل کیا جاتا ہے اور یہ کہ کسی داخلی یا بیرونی مشاورتی ادارے کو درخواست کے عمل میں مجاز فریق کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
اتھارٹی نے حال ہی میں کسی دوسرے ملک میں مقیم کنسلٹنسی آفس کی خبروں کا حوالہ دیا جن میں بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے باہر سے تمام زمروں کے لئے تاحیات گولڈن ویزے کنسلٹنسی یا کمرشل اداروں کے ذریعے آسان شرائط کے تحت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اتھارٹی نے درخواست دہندگان کے لئے ایک محفوظ اور شفاف ماحول فراہم کرنے، اور خصوصی طور پر سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی خدمات کو مسلسل بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ ایسی غلط معلومات پھیلانے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اتھارٹی نے ان تمام افراد پر زور دیا جو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے، رہنے یا سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں، وہ غلط افواہوں اور غلط خبروں پر یقین نہ کریں ۔ انہیں کسی بھی قسم کی فیس ادا کرنے یا کسی بھی پارٹی کو ذاتی دستاویزات جمع کرانے سے گریز کرنا چاہیے جو یہ خدمات فراہم کرنے کا دعوی کرے۔اتھارٹی نے ہدایت کی کہ کسی بھی اقدام سے پہلے طریقہ کار کی درستگی کی تصدیق کے لئے ہمیشہ سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔