متحدہ عرب امارات: نئی امیگریشن پالیسی، اب گولڈن اور بلیو ویزا کن لوگوں کو ملے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
متحدہ عرب امارات (UAE) نے 2024 اور 2025 میں اپنی امیگریشن اور رہائشی پالیسیوں میں اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں، جن کا مقصد عالمی سطح پر ہنر مند ماہرین کو راغب کرنا، اہم شعبوں کو فروغ دینا، اور انتظامی معاملات کو آسان بنانا ہے۔ ان نئی پالیسیوں کا مقصد تعلیم، صحت، گیمز، اور تخلیقی فنون جیسے شعبوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے نئی امیگریشن پالیسی کے ذریعے کیا اہم اصلاحات کی ہیں، اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
گولڈن ویزا کے لیے کرپٹو کرنسی کی سرمایہ کاری غیر مستحقمتحدہ عرب امارات نے وضاحت کی ہے کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری گولڈن ویزا کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔ اس اعلان کے ذریعے حکومت نے ان خبروں کی تردید کردی ہے جو آن لائن پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں، جن کے مطابق کرپٹو کرنسی کی سرمایہ کاری کو رہائش کے حصول کے لیے قابل قبول قرار دیا ہے۔
نرسوں کے لیے گولڈن ویزانرسوں کے عالمی دن کے موقع پر دبئی کے شعبہ ہیلتھ نے اعلان کیا کہ وہ 15 سال سے زیادہ خدمات انجام دینے والی نرسوں کو گولڈن ویزا فراہم کرے گا۔ اس اقدام کے ذریعے صحت کے شعبے میں نرسوں کے کردار کو سراہتے ہوئے 10 سالہ رہائشی ویزا کی سہولت فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے یو اے ای کے 5 سالہ ویزے کے لیے درکار دستاویزات اور بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟
گیمنگ پروفیشنلز کے لیے گولڈن ویزایو اے ای نے اب گیمز اور ای سپورٹس کے ماہرین کو گولڈن ویزا کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ دبئی کلچر سے تصدیق حاصل کرنے والے 25 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اس ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل تخلیق کاروں اور انفلوئنسرز کے لیے گولڈن ویزافلم سازوں، انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے 10 سالہ گولڈن ویزا متعارف کرایا گیا ہے۔ Creators HQ کے ذریعے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں، اس کے لیے مقامی اسپانسرشپ کی ضرورت نہیں۔
سیال پلیٹ فارم Salama سے ویزا پروسیس سادہ ہو گادبئی کی جنرل ڈائریکٹریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) نے Salama نامی ایک AI-پاورڈ پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جو ویزا درخواستوں، ادائیگیوں اور خدمات کو خودکار بناتا ہے۔
بھارتی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولتفروری 2025 سے، بھارتی شہری جو سنگاپور، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ یا کینیڈا کے ویزے یا رہائش کے حامل ہیں، وہ UAE میں ویزا آن ارائیول حاصل کر سکیں گے۔
دبئی کے پرائیویٹ اسکولز، ایئرلی لرننگ سینٹرز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اب 10 سالہ گولڈن ویزا کے لیے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ، رأس الخیمہ نے بھی اساتذہ اور تعلیمی پیشہ ور افراد کے لیے گولڈن ویزا اسکیم شروع کی ہے۔
’ورک بنڈل‘ پلیٹ فارم سے بھرتی کا عمل آسانورک بنڈل پلیٹ فارم، ورک ان یو اے ای کی پہل کا حصہ ہے، جو آن لائن بھرتی، پرمٹ کی تجدید اور منسوخی کو آسان بناتا ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے لیے 10 سالہ بلیو ویزایو اے ای نے ماحولیاتی ماہرین کے لیے نیا بلیو ویزا متعارف کرایا ہے۔ اس کے ذریعے ماحولیاتی بہتری کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو 10 سالہ رہائشی ویزا فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا
یہ اصلاحات یو اے ای کی حکومت کی جانب سے ہنر مند ماہرین کو راغب کرنے اور مختلف شعبوں کی ترقی کو فروغ دینے کی ایک اور بڑی کوشش ہیں۔ نئی ویزا اصلاحات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مدد سے یو اے ای عالمی سطح پر اپنی اہمیت کو مزید بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلیو ویزا گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات امیگریشن پالیسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلیو ویزا گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات امیگریشن پالیسی کے لیے گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات گولڈن ویزا کے ویزا کے لیے پلیٹ فارم بلیو ویزا کے ذریعے یو اے ای
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 جولائی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج متحدہ عرب امارات میڈیا کونسل کے سیکریٹری جنرل، معالی محمد سعید الشیحی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
سفیر ترمذی نے پاکستان اور یو اے ای کے گہرے اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستانی برادری نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
معالی الشیحی نے پاکستان کے ساتھ میڈیا شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور خاص طور پر شمالی علاقوں میں سیاحتی مواقع کو سراہا۔ ملاقات میں ایسے مشترکہ میڈیا منصوبوں پر بات چیت کی گئی جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دیں اور مثبت بیانیے کو تقویت دیں۔