UrduPoint:
2025-11-03@17:58:48 GMT

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہری پور میں متعدد افراد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہری پور میں متعدد افراد گرفتار

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہری پور میں متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز ہری پور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرفصیح اسحاق عباسی نے پولیس اور پٹواری کے ہمراہ شاہ مقصود دوڑ کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، ایسے خاندانوں (جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے) اور جانور چرانے والے مقامی افراد کو وہاں سے ہٹا کر موجودہ سیلابی صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا اور انہیں پانی میں دوبارہ داخل ہونے سے سختی سے منع کیا۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ نہروں اور ندی نالوں سے ہر صورت دور رہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہری پور

پڑھیں:

راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ جاتلی میں  مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔

مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔

پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟
  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
  • قنبر علی خان: ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع , کن افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی برقرار
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
  • محرابپور،گروہی تصادم ،متعدد افراد زخمی