عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہیں تو کوئی اعتراض نہیں، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بچے سیاست میں آ کر تحریک چلانا چاہتے ہیں تو انہیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ضرور ایسا کرنا چاہیے، اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
نجی چینل سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان اپنے بچوں کو ملکی سیاست میں لانا چاہتے ہیں، لیکن انہیں سمجھنا ہوگا کہ یہ عمل آئینی اور قانونی دائرہ کار میں ہونا چاہیے، کوئی بھی شخص، خواہ وہ عمران خان کا بیٹا ہو یا بیٹی، پاکستان آ کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتا ہے، لیکن ریاستی اداروں اور آئین کی حدود کا احترام لازمی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی ان کے اہل خانہ کے ذریعے ممکن نہیں، بلکہ یہ فیصلہ صرف عدالتیں اور قانونی عمل ہی کر سکتا ہے، عمران خان کی بہنیں اور بچے ان کی رہائی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے، رہائی کی کنجی اب خود عمران خان کے رویے، بیانیے اور قانون کی پاسداری میں ہے۔
عرفان صدیقی نے خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، پیپلز پارٹی ریاستی امور میں ہمارا اتحادی ہے اور صدر آصف زرداری ایک مدبر اور ذمہ دار ریاستی سربراہ کی حیثیت سے بخوبی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، زرداری نے کبھی حکومتی معاملات میں رکاوٹ نہیں ڈالی اور موجودہ نظام کو کمزور کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، جن میں چینی کی درآمد بھی شامل ہے، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو کم سے کم متاثر کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، سینیٹر عرفان صدیقی
فائل فوٹوسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔
اسلام آباد تحریک انصاف کی قیادت اپنی تحریک کی...
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں وہ مدبر شخص ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے ہم کیوں اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل نہیں ہو رہی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے باہر سے چینی منگوائی گئی، حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔