40 ہزار سے کم آمدنی والوں کیلئے نئی امدادی اسکیم کی حقیقت کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومت نے 40 ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے شہریوں کے لیے ایک نئی مالی معاونت اسکیم متعارف کروا دی ہے۔ ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ ایسے افراد کو ہر ماہ 2 ہزار روپے کی نقد رقم فراہم کی جائے گی۔ یہ ویڈیو 23 جون سے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش میں ہے اور ہزاروں لوگ اس پر یقین کرتے دکھائی دیے۔
مگر کیا واقعی حکومت نے کوئی نئی اسکیم شروع کی ہے؟ تحقیق سے پتا چلا کہ ایسا ہرگز نہیں۔
ویڈیو کی اصلیت جاننے کے لیے جب نجی ٹی وی چینل نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور وزارت خزانہ سے رابطہ کیا، تو ایک مختلف ہی حقیقت سامنے آئی۔ وزارت خزانہ کے ایک ترجمان نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، تصدیق کی کہ حکومت نے ایسی کوئی نئی اسکیم لانچ نہیں کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیو پرانے دورِ حکومت کی ہے، جب 2022ء میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کم آمدنی والے خاندانوں کو جزوی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک عارضی سبسڈی پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا۔
BISP حکام کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اس وقت ادارہ صرف اپنے رجسٹرڈ مستحق افراد کو طے شدہ رقوم فراہم کر رہا ہے، اور کسی قسم کی اضافی مالی امداد کا اعلان یا اطلاق نہیں کیا گیا ہے۔ BISP کے سیکریٹری کے اسٹاف آفیسر محمد طارق نے بھی تصدیق کی کہ موجودہ حکومت نے ایسی کوئی اسکیم متعارف نہیں کروائی۔
مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو دراصل 29 مئی 2022ء کو نشر کی گئی تھی، جب اُس وقت کی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 40 ہزار روپے سے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے 2 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد پٹرول مہنگا ہونے کے اثرات کو کم کرنا تھا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہزار روپے حکومت نے کے لیے
پڑھیں:
کراچی گندہ نہیں اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود
کراچی:اداکارہ جویریہ سعود نے ساتھی فنکاراؤں صبا قمر اور عفت عمر کی جانب سے کراچی کو ’گندہ‘ شہر قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی گندہ نہیں بلکہ اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے۔
گزشتہ روز عفت عمر نے صبا قمر کی حمایت میں ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے سندھ کے دارالحکومت کراچی کو ’گندہ شہر‘ قرار دیا تھا۔
اس سے قبل صبا قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ انہیں کراچی پسند نہیں، وہ وہاں صرف کام کے لیے جاتی ہیں اور کام مکمل ہوتے ہی اسلام آباد واپس آجاتی ہیں۔
میزبان کے اس سوال پر کہ کیا انہوں نے کبھی کراچی منتقل ہونے کا سوچا ہے، صبا قمر نے ’استغفراللہ‘ کہتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اس شہر کو پسند نہیں کرتیں۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے شدید ردعمل دیا تھا۔
اب کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ سعود نے صبا قمر اور عفت عمر کا نام لیے بغیر انسٹاگرام اسٹوری پر ان کی پوسٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا ہے۔
جویریہ سعود نے لکھا کہ کراچی گندہ نہیں، گندی صرف ان لوگوں کی سوچ ہے جو اپنے ہی ملک اور شہروں کو برا کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر گندے نہیں ہوتے، انسانوں کی نیت اور سوچ گندی ہوتی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی اور شہر، وہ اپنے ملک کے ہر حصے سے محبت کرتی ہیں۔