عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اسکیم تیار کی جارہی ہے،میئر سکھر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر کے عوام کیلیے خوشخبری، بلدیہ اعلی سکھر کی جانب سے عوام کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے معیار کے مطابق پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ایک اسکیم تیار کی جا رہی ہے ، جس کی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ و پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بورڈ کے چیئرمین سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔ یہ بات ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اس حوالے سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت طویل مدتی اسکیم کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں بتائی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت میونسپل کارپوریشن کی 5 لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو سکے گا، 25 ارب روپے کی لاگت والے اس منصوبے میں پانی جمع کرنے، صاف کرنے، مشینری لگانے کے علاوہ گھروں تک پانی پہنچانے کے لیے پائپ لائن بچھانا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت منصوبہ مکمل ہونے کے بعد کمپنی کو 20 سال کی مدت میں اقساط کی صورت میں اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔ میئر نے مزید کہا کہ اس منصوبے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وارڈ، یونین کمیٹی اور ٹاؤن سطح پر تاجر تنظیموں اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر میئر سکھر نے تاجر رہنماؤں اور متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پانی کے بلنگ اور سروس چارجز کے حوالے سے بہتر تجاویز دیں تاکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بورڈ کے اگلے اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری کے لیے سروے کے دوران مرتب کی گئی تجاویز پیش کی جا سکیں۔ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سینسس بیورو کے افسران کو میونسپل حدود میں آبادی، تجارتی و صنعتی یونٹس کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں منصوبے کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے کہا کہ سکھر شہر کے 250 مقامات سے زیر زمین پانی کے نمونے لیے گئے جن میں آرسینک کی مقدار زیادہ پائی گئی۔ آرسینک کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کو روکنے اور عوام کی صحت کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا یہ اہم منصوبہ ہے جس سے شہریوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر صدر اسمال ٹریڈر انڈسٹریز جاوید میمن اور دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی شہریوں کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے، جسے حل کرنے کے لیے میئر سکھر اور سندھ حکومت کی جانب سے ایک بہترین منصوبہ پیش کیا جا رہا ہے۔ تاجروں کی تمام تنظیموں اور معزز شہریوں نے اس منصوبے کو نافذ کرنے اور کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں اے ڈی سی ٹو بشریٰ منصور، پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے طارق رؤف، آل سکھر اسمال ٹریڈرس کے جنید شیخ، منیر میمن، محمد سلیم، اتحاد آل سکھر تاجر کے حاجی پرویز چنا، سکھر چیمبر آف کامرس کے محسن فاروق اور دیگر نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ صاف پانی کی فراہمی سندھ حکومت میئر سکھر اجلاس میں کے لیے
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔