قنبرعلی خان ،عوام کی جانب سے آئی جی پولیس و ٹیم سے اظہارتشکر
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) قنبرعلی خان کے مختلف سیاسی، سماجی، تجارتی، اور مذہبی، تنظیموں نے عشرہ محرم الحرام میں امن وامان کی یقینی صورتحال کو برقرار رکھنے اور آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن اور اس کی ٹیم کی گراں قدر خدمات پر اظہار تشکر کیا ہے۔ اور ایک مشترکہ اخبار کے بیان میں کہا ہے کہ آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے جس قدر امن وامان کے حوالے سے حکمتِ عملی وضح کی ہے اور صوبہ بھر میں صورتحال کو خود مانیٹرنگ کرتے رہے۔ اور بذات خود ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ کہ عشرہ محرم الحرام ان کی کوششوں سے بغیر کسی جان ومال ضائع ہونے سے صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی۔
سابق امین عام جمعیت طلبہ عربیہ کی سکھر آمد
سکھر(نمائندہ جسارت) برادر حافظ نعیم اللہ منگریو صاحب سابق امین عام جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی ضلعی سیکرٹریٹ جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر آمد۔ برادرحافظ حبیب اللہ پھوڑ منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر سے ملاقات۔ برادر شہباز علی بگٹی معاون امین جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ سندھ بھی موجود تھے۔ جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کے سابقین کے ضلعی سیکرٹریٹ آمداور مولانا سلیم جان بگٹی مولانا محمد ہارون پھوڑ مولانا ارسلح خان مندوست احمد منتظم حلقہ بھی موجود تھے اس موقع پر تنظیمی امور پر تبادلہ کیا گیا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جمعیت طلبہ عربیہ ا ئی جی پولیس
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :