ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ اساتذہ کرام اور بورڈ ملازمین کی انتھک محنت سے دہم جماعت کے نتائج جاری کر رہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، جنرل گر وپ اور سماعت و گویائی سے محروم پوزیشنز ہولڈر طلبہ و طالبات کو مبارک باد دیتا ہوں۔

اس موقع پر ناظم امتحانات نے بتایا کہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات میں 15497 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 14795 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 702 امیدوار غیر حاضر رہے۔

نتائج کے مطابق البدر گرلز ہائر سیکنڈری اسکول عامل کالونی جمشید روڈ کی ثناء بنت محمد ادریس رول نمبر 551643 نے 89 اعشاریہ 27 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی، ماما انڈیگو اسکول سسٹم نواب اسماعیل خان روڈ گرومندر کی بشریٰ بنت محمد عمران رو ل نمبر 552443 نے 87 اعشاریہ 73 فیصد نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ تیسری پوزیشن بھی ماما انڈیگو اسکول سسٹم نواب اسماعیل خان روڈ گرومندر کی ہانیہ بنت محمد یوسف رول نمبر 552446 نے 87 اعشاریہ 36 فیصد نمبر کے ساتھ حاصل کی۔

جنرل گروپ ریگولر میں 10222 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں 2804 طلباء اور 7418 طالبات شامل ہوئے، کامیاب امیدواروں میں 108 اے ون گریڈ، 971 اے گریڈ، 2157 بی گریڈ، 2471 سی گریڈ، 863 ڈی گریڈ اور 29 نے ای گریڈ حاصل کیا۔

پرائیویٹ جنرل گروپ میں 4573 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں 2935 طلباء اور 1638طالبات شامل ہیں، کامیاب امیدواروں میں 13 اے ون گریڈ، 294 اے گریڈ، 1020 بی گریڈ، 1181 سی گریڈ، 445 ڈی گریڈ اور 18 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ تمام جنرل ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 65.

76 فیصد رہا۔

مزید برآں سماعت و گویائی سے محروم 124خصوصی طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے، 114طلباء و طالبات کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 91 اعشاریہ 94 فیصد رہا۔

ابساء اسکول فار دی ڈیف کورنگی کے سید سیف علی شاہ ولد گل شیر شاہ نے 89 اعشاریہ 64 فیصد نمبر کے ساتھ پہلی، حمیدہ حسن انصاری بنت عطاء الحسن نے 88 اعشاریہ 45 فیصد نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ ضیاء الرحمن ولد فضل الرحمن نے 86 اعشاریہ 18 فیصد نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی یہ تینوں پوزیشنز ابساء اسکول فار دی ڈیف کورنگی کے طلباء و طالبات نے حاصل کیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سماعت و گویائی سے محروم امتحانات میں شریک ہوئے فیصد نمبر کے ساتھ طلباء و طالبات جنرل گروپ حاصل کی

پڑھیں:

ارب پتی ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنالی

معروف ارب پتی اور ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ہفتے کے روز نئی سیاسی جماعت “America Party” کے قیام کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ آپ 2 کے مقابلے ایک کے تناسب سے نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور آپ کو یہ ملے گی۔

یہ اعلان سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع ٹیکس اور اخراجاتی بل کی منظوری کے ایک دن بعد سامنے آیا، جسے مسک نے امریکا کے دیوالیہ ہونے کی طرف قدم قرار دیا۔ مسک، جو ماضی میں ٹرمپ کے بڑے حمایتی اور مالی معاون رہ چکے ہیں، اب ان کے شدید ناقد بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایلون مسک ’رام‘ ہو گئے، صدر کی عالمی کامیابیوں کا اعتراف

ایلون مسک نے کہا کہ ان کی جماعت کا مقصد امریکی عوام کو آزادی واپس دلانا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ ان قانون سازوں کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے رقم خرچ کریں گے جنہوں نے یہ بل منظور کیا۔ ریپبلکن حلقوں میں مسک اور ٹرمپ کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے 2026 کے وسط مدتی انتخابات پر منفی اثرات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس اعلان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکا پارٹی ایلون مسک ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک: نئی سیاسی جماعت کے اعلان پر ٹرمپ کا ردعمل آگیا
  • میٹرک بورڈ کراچی: جماعت دہم جنرل گروپ اور خصوصی طلبہ کے سالانہ نتائج کا اعلان
  • ٹرمپ کا ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا
  • امارات میں غیرملکی طلبا گولڈن اقامہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
  • ایلون مسک کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، امریکی صدر ٹرمپ نے اس فیصلے پر کیا ردعمل دیا؟
  • یواے ای حکومت کا ذہین طلباء کیلئے گولڈن اقامےاور10 سالہ مدت کا اعلان
  • حکومت نے بجلی کے بے زبان صارفین سے ود ہولڈنگ اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 490 ارب روپے جمع کرلئے
  • ارب پتی ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنالی
  • جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے تحت تربیت گاہ کارکنان کل ہوگی