پاکستان کی کرپٹو سفارتکاری اور امریکی صدر کیلئے نوبل انعام کی حمایت ٹیرف سے بچنے کی حکمت عملی کا حصہ ، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فنانشل ٹائمز نے اپنے آرٹیکل میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان خود کو بٹ کوائن مائننگ کا مرکز، قیمتی معدنیات کا ماخذ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام کی حمایت فراہم کرنے والے ملک کے طور پر پیش کر رہا ہے، تاکہ معاشی دباؤ سے نکل کر امریکی تجارتی محصولات سے بچ سکے اور واشنگٹن سے قریبی تعلقات قائم کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ ملک کے سب سے بڑے برآمدی پارٹنر، امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ٹیرف کو روکنے کی امید رکھتی ہے، جو 9 جولائی کو 29 فیصد تک جا سکتا ہے۔
اگر نوازشریف اڈیالہ جیل عمران خان کو منانے گئے تو بے عزت ہو کر آئیں گے : نصرت جاوید
پاکستان کی مذاکراتی ٹیم، جس میں کرپٹو وزیر بلال بن ثاقب بھی شامل ہیں، پیر کو امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچی۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے میں امریکی کپاس اور سویا بین کی خریداری، اور معدنیات کے شعبے میں "اسٹریٹجک و انویسٹمنٹ شراکت" شامل ہو سکتی ہے۔
بلال بن صاقب نے فنانشل ٹائمز کو بتایا’’پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے ہمیں عالمی جدت کے نظام میں صرف فائدہ اٹھانے والا نہیں بلکہ ایک معمار کے طور پر دوبارہ متعارف کروایا ہے‘‘۔
اڈوں پر موجود بچے ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھوں کسی نہ کسی شکل میں استحصال کا شکار
انہوں نے بعد ازاں وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، نیویارک میں امریکی وزیر تجارت کے بیٹے برینڈن لٹ نک سے ملاقات کی، اور کرپٹو پلیٹ فارم ٹرون کے بانی جسٹن سن کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
مئی میں لاس ویگاس میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کے کرپٹو وزیر بلال بن صاقب نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو کرپٹو کو بچانے والے صدر کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل پر مذاکرات کیلئے پاکستان کے وفد میں شامل بلال بن ثاقب پاکستان کی واحد نوجوان شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہواہے ، وفد کا حصہ بننے پر بلال بن ثاقب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری ٹیرف مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد کا حصہ بننا میرے لیے باعثِ فخر ہے‘‘۔
سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کا معاملہ ، ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
بلال بن ثاقب پاکستان کے کرپٹو میں روشن مستقبل کیلئے پرُ اعتماد ہیں اور انہیں وزیراعظم کا اعتماد بھی حاصل ہے ۔
ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن آف کینیڈا کے سینئر فیلو مائیکل کگل مین کے مطابق پاکستان نے امریکا کی کرپٹو اور معدنیات میں دلچسپی کو اپنی پیشکش میں شامل کر کے ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ حاصل کی ہے۔امریکا، جو پاکستان سے برآمدات کا پانچواں حصہ خریدتا ہے، پاکستانی ملبوسات کا بڑا خریدار ہے۔
کگل مین کے مطابق چاہے معاہدہ ہو یا نہ ہو، پاکستان کی کرپٹو اور مائننگ پیشکش نے اسے "ٹرمپ کے واشنگٹن میں جگہ بنانے، توجہ حاصل کرنے اور مستقبل میں مذاکرات کے لیے راستے کھولنے کا موقع دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
فنانشل ٹائمز کے مطابق گزشتہ ماہ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹرمپ سے ملاقات میں بٹ کوائن مائننگ اور قیمتی معدنیات پر گفتگو کی، ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں فیلڈ مارشل کو میگا کیپ اور وائٹ ہاؤس کی علامتی چابی پیش کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹو اور مائننگ منصوبے پاکستان کو نئی سرمایہ کاری، نوجوانوں کے لیے روزگار، اور قرضوں سے نجات کی راہ پر ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی طرز پر "اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو" قائم کرے گا اور 2000 میگا واٹ بجلی کرپٹو مائننگ کے لیے مختص کرے گا۔
صدر ٹرمپ کے عمران خان کا ذکر نہ کرنے اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کی وجہ بالآخر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتادی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فنانشل ٹائمز بلال بن ثاقب پاکستان کی کے مطابق کی کرپٹو کے لیے
پڑھیں:
دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد دبئی نے سیاحت کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے منفرد مہم شروع کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نئی اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اگر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی گھومنے کے لیے آمادہ کریں تو انھیں 3 ہزار اماراتی درہم مالیت تک کے انعامات اور سہولتیں دی جائیں گی۔
دبئی کے محکمۂ اقتصادیات و سیاحت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم ’’دبئی اِنوائٹ‘‘ کے تحت یو اے ای میں مقیم افراد اپنے بیرونِ ملک رہنے والے دوستوں اور اہلِ خانہ کو نامزد کرسکتے ہیں۔
اگر کسی شہری کی دعوت پر ان کے دوست یا رشتہ دار سیاحتی ویزے پر دبئی آتے ہیں تو میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں خصوصی رعایت، تفریحی مقامات کے ٹکٹ اور دیگر مراعات پر مشتمل خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔
اس اسکیم کے تحت ہر رہائشی زیادہ سے زیادہ تین مہمانوں کے لیے فوائد حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ مہمان 31 اکتوبر سے پہلے دبئی پہنچ جائیں۔ تاہم ان مراعات سے دسمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آنے والا فرد یو اے ای کا رہائشی نہ ہو، وہ درست سیاحتی ویزے پر سفر کرے اور اسے صرف ایک مرتبہ ہی نامزد کیا جا سکے گا۔
دبئی حکومت کے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک تک پہنچنے کے بعد سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور معروف فیئرمونٹ ہوٹل کو نقصان پہنچا جس سے دبئی کی محفوظ سیاحتی مقام کی ساکھ متاثر ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 2025 میں دبئی نے تقریباً 2 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن حالیہ جنگ کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔
ہوائی سفر پر سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے باعث دبئی آنے والی کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل یا محدود کر دیں جبکہ متعدد طیاروں نے مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا۔
اس کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔ دوسری جانب ہوٹلوں میں بکنگ کم ہونے سے خالی کمروں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کاروباری اداروں کی آمدنی میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دبئی کے بعض مشہور ہوٹلوں نے کم طلب کے باعث تزئین و آرائش کے منصوبے قبل از وقت شروع کر دیے ہیں۔ دنیا کے مشہور برج العرب ہوٹل کو بھی بڑے پیمانے پر مرمت اور بحالی کے لیے تقریباً 18 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کئی ہوٹل اور سیاحتی ادارے حکومت کی نئی اسکیم کے تحت 45 فیصد تک رعایت اور مفت قیام جیسی خصوصی پیشکشیں بھی دے رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق دبئی اِنوائٹ اسکیم کے آغاز کے صرف 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو اس منصوبے سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں وابستہ ہیں۔