سکھر ،نامعلوم چور موٹرسائیکل لے اڑے
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )تھانہ سی سیکشن کی حد میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کا سلسلہ تھم نہ سکاہے ، گزشتہ روز تھانہ حدود سول اسپتال مسافر خانے کے باہر نامعلوم چور بلال احمد میرانی ولد بشیر احمد میرانی رہائش بچل شاہ میانی سکھر کی 125موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے۔ دوسری جانب متاثر ہ شہری بلال احمد میرانی نے بتایا کہ میری موٹرسائیکل سول اسپتال نزد مسافر خانہ کے پاس سے نامعلوم چور چوری کر کے فرارہو گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے ہونے کے باوجود انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔ شہری نے ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لیکر مسروقہ موٹر سائیکل برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات سامنے آ گئی۔
کریم آباد پل پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ ملازمین صدر صرافہ بازار کے معروف دانیال جیولر کے لیے کام کرتے ہیں۔ شمس اور تنویر نامی ملازمین دکان سے رقم لے کر مالک کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں واردات پیش آ گئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ لوٹی گئی رقم موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھے ایک تھیلے میں موجود تھی جسے ڈاکو آسانی سے لے اُڑے۔ واردات کی ایف آئی آر دانیال جیولر کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واردات مشکوک لگ رہی ہے اور واقعے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ واردات میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو لیاقت آباد میں بھی اسی نوعیت کی ڈکیتی کی واردات میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔