کراچی میں خاتون سے ڈکیتی، فوٹیج منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) باغ ابراہیم الفلاح سوسائٹی میں اسلحہ بردار موٹر سائیکل سوار نے خاتون سے سونے کی انگوٹھی چھین لی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فوٹیج میں ملزم کا چہرہ اور موٹر سائیکل واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جس کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی پولیس کے دو مقابلے 4 ڈاکو گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور اور کریم آباد میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو گرفتار کیے گئے، جن میں 2 زخمی ہیں۔ پولیس نے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔