data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ، ریجنل آفس سکھر کی جانب سے چیف مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر، خیرپور میں عوامی شکایات کی سماعت کے لیے “آؤٹ ریچ کمپلینٹ ہیرنگ” کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 160 سے زائد عوامی درخواستوں پر کارروائی کی گئی، جن میں سے 100 سے زائد درخواستوں کا موقع پر ازالہ کیا گیا۔ریجنل آفس سکھر کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر ڈاکٹر عبدالوحید ایندھڑنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کھلی کچہری میں سیپکو کی اوور بلنگ، ڈِیڈکشن، یوٹیلیٹی اسٹورز، سوئی گیس، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی، ریڈیو پاکستان، پاکستان انجینئرنگ کونسل، پاکستان بیت المال سمیت دیگر اداروں سے متعلق شکایات سنی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ 10 لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف موقع پر ہی متاثرہ شہریوں کو فراہم کیا گیا۔سیپکو کے ایس ڈی او محمد عزیر خان، سیپکو رانی پور کے ایس ڈی او ثناء اللہ جامڑو، وفاقی محتسب اعلیٰ کے نمائندہ انفعاخان،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ساجد حسین شاہ،دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے ریجنل آفس سکھر کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر ڈاکٹر عبدالوحید ایندھڑ کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کے اپنے علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ریجنل آفس سکھر کی جانب سے مختلف اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریجنل ا فس سکھر وفاقی محتسب

پڑھیں:

فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یاسین کی ملاقات

ملاقات کے دوران آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد، آئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعت کی حکمت عملی، ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات یکسو کرنے اور تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین کے درمیان ایوان وزیراعظم میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزراء حکومت سید بازل علی نقوی، جاوید اقبال بڈھانوی اور معاون خصوصی مبشر منیر اعوان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد، آئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعت کی حکمت عملی، ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات یکسو کرنے اور تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر تمام وزراء نے وزیراعظم اور صدر جماعت کو اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عوام کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں عوامی خدمت، بہتر طرز حکمرانی اور ترقیاتی ایجنڈے کی بنیاد پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات پارٹی کی انتخابی مہم کا اہم حصہ ہوں گے۔ صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین نے کہا کہ جماعت کو نچلی سطح تک مزید فعال اور منظم بنایا جائے گا تاکہ کارکنوں اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان ہی جماعت کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کی مشاورت اور تجاویز کو ہر سطح پر اہمیت دی جائے گی۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ انتخابات کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی، پارٹی تنظیموں کو مزید متحرک بنایا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عوامی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے خطے کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یاسین کی ملاقات
  • اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد
  • چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد
  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد