سٹی 42 : آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کےمطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے۔ وزیرخارجہ جمعہ کی شام وطن واپس پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان واپس آنے کے بعد وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو چین روانہ ہونگے، وزیرخارجہ چینی شہر تیانجن میں ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جگہوں پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈلائن ملاقاتیں طے کی جارہی ہیں۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیرخارجہ اسحاق ڈار میں شرکت

پڑھیں:

غزہ کے معاملے پر امریکی اور مغربی رویے منافقانہ ہیں؛ وزیراعظم ملائیشیا

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر دہرا معیار اپنانے پر امریکا اور مغربی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ اور ایران پر اسرائیل کی بدترین جارحیت پر مجرمانہ خاموشی بلکہ معاونت نے امریکا اور مغربی ممالک کا چہرہ بے نقاب کردیا۔

انور ابراہیم نے کہا کہ غزہ میں جس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے اس پر امریکا اور مغربی ممالک کا ردمل منافقانہ ہے۔ یہ دہرا معیار ناقابل قبول ہے۔

انھوں نے عالمی قوتوں سے اپیل کی اگر دنیا میں امن چاہتے ہیں تو اس دہرے معیار اور منافقانہ عمل کو چھوڑ کر مظلوم کی حمایت کریں اور انسانیت کا ساتھ دیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے
  • جنگ بندی پر عملدرآمد نہ کیا تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہونگے: برطانیہ کی سخت وارننگ
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کوالالمپور میں منعقدہ آسیان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دفتر خارجہ
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی ہاکی کے لٹل اسٹارز نے انڈر 18 ایشیا کپ میں دھوم مچادی
  • گیارہویں ورلڈ سولائیزیشن فورم کا آغاز
  • غزہ کے معاملے پر امریکی اور مغربی رویے منافقانہ ہیں؛ وزیراعظم ملائیشیا
  • پاکستان میں آسیان ہیڈز آف مشنز کی اسحاق ڈار سے ملاقات
  • کراچی: سندھ ہائیکورٹ کا لائن لاسز پر مبنی لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک کو نوٹس، نیپرا ریجنل ہیڈ بھی طلب