نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے ترکیے کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، اور دونوں ممالک متعدد علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی، دفاع اور انٹیلی جنس پر مشتمل نئی کمیٹی کا اجلاس 24 جولائی کو ہوگا، جب کہ دفاعی صنعت سے متعلق اجلاس ستمبر میں منعقد کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ترکیے کی جانب سے آزاد کشمیر میں اسکول قائم کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے، اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر غور جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیے کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے قریبی اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
’پاکستان ترکیے کے مختلف شعبوں میں تجربات سے استفادہ کررہا ہے‘انہوں نے بتایا کہ پاکستان ترکیے کے مختلف شعبوں میں تجربات سے استفادہ کر رہا ہے اور مشترکہ کمیٹیوں کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ستمبر میں پاک-ترک دفاعی کمیٹیوں کا اجلاس متوقع ہے، جس میں مزید پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان اور ترکیے کی باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرردوسری جانب، ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسحاق ڈار کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں، جنہیں ادارہ جاتی شراکت داری میں ڈھالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی، ثقافتی اور دفاعی میدانوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور اب تیل و گیس کے شعبے میں بھی شراکت کو وسعت دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ترکیے کی باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی اہم ملاقات بھی شیڈول ہے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور تمام شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار ترکیے حاقان فیدان نائب وزیراعظم وزیرخارجہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ترکیے حاقان فیدان کہ پاکستان اور ترکیے اسحاق ڈار ترکیے کے
پڑھیں:
وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
Ansa Awais Content Writer